۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ کلب جواد نقوی

حوزہ/ ہندوستان کے معروف عالم دین اور خطیب علامہ سید کلب جواد نقوی نے امام باڑہ غفران مآب لکھنؤ میں محرم الحرام کی نویں مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم سب کو آزمائش میں مبتلا کریں گے۔ گزشتہ امتوں کا بھی امتحان ہوا ہے اور قیامت تک آنے والی ہر نسل کا امتحان ہوگا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے معروف عالم دین اور خطیب علامہ سید کلب جواد نقوی نے امام باڑہ غفران مآب لکھنؤ میں محرم الحرام کی نویں مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم سب کو آزمائش میں مبتلا کریں گے۔ گزشتہ امتوں کا بھی امتحان ہوا ہے اور قیامت تک آنے والی ہر نسل کا امتحان ہوگا۔ امتحان میں کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ گزشتہ امتوں کی تاریخ کا مطالعہ کیا جائے۔ قرآن مجید نے عبرت کے لئے سابقہ امتوں کے واقعات بیان کئے ہیں مگر افسوس ہم ان واقعات سے درس عبرت نہیں لیتے۔

مولانا نے دورانِ تقریر کہا کہ دین کی حفاظت کے لئے معصوم کا ہونا ضروری ہے۔ اللہ نے ابتدائے کائنات سے تا قیام قیامت دین کی حفاظت کے لئے معصوم اور مقدس ذوات کو رکھا ہے۔ آج بھی پردۂ غیب میں ہمارا آخری امام موجود ہے جو کائنات کی بقاء اور ہدایت کا ضامن ہے۔

مجلس کے آخر میں مولانا نے کربلا کے شہیدوں کی تشنگی کا بیان کیا، خاص طور پر امام حسینؑ کے فرزند حضرت علی اصغر کی شہادت کا واقعہ بیان کیا، جس کی عمر چھ ماہ تھی۔

مولانا نے کہا کہ امام حسینؑ کی حقانیت کے اثبات کے لئے ششماہ مجاہد حضرت علی اصغرؑ کی قربانی کافی ہے، اس لئے آپ کی شہادت کو زیادہ سے زیادہ بیان کیا جانا چاہیئے۔

مجلس کے بعد انجمن ہای ماتمی نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کے فرائض انجام دیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .