۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
یوم علی اصغر

حوزه/محرم الحرام کی چھٹی تاریخ کو امام باڑہ غفران مآب لکھنؤ ہندوستان میں شام 5 بجے یوم علی اصغر علیہ السلام عقیدت و احترام سے منایا گیا، جس میں خواتین نے اپنے شیر خوار بچوں کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محرم الحرام کی چھٹی تاریخ کو امام باڑہ غفران مآب لکھنؤ ہندوستان میں شام 5 بجے یوم علی اصغر علیہ السلام عقیدت و احترام سے منایا گیا، جس میں خواتین نے اپنے شیر خوار بچوں کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق، مجلس میں بچوں کے لئے مخصوص لباس کا اہتمام کیا گیا تھا جسے پہنا کر خواتین نے یہ پیغام دیا کہ اگر وہ کربلا میں ہوتیں تو علی اصغرؑ کی جگہ اپنے بچوں کی قربانیاں پیش کرتیں۔

مجلس سے خواہر فاطمہ جواد نقوی نے خطاب کرتے ہوئے یوم علی اصغرؑ کی اہمیت اور شہادت علی اصغرؑ کی افاقیت کو بیان کیا۔

مجلس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو ایران سمیت پوری دنیا میں عالمی یوم علی اصغرؑ کا انعقاد ہوتا ہے جس میں خواتین اپنے شیر خوار بچوں کے ساتھ شریک ہوتی ہیں۔

ہندوستان میں یہ مجلس مولانا کلب جواد نقوی کی طرف سے مجلس علمائے ہند کے زیر اہتمام گزشتہ کئی سالوں سے منعقد ہورہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .