۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حجت الاسلام شیخ جان حیدری

حوزہ / حجت الاسلام شیخ محمد جان حیدری نے کہا: ماڈرن جاہلانہ نظامِ تہذیب عصرِ حاضر کی یزیدیت ہے۔ اس تہذیب کے کھوکھلے خاندانی نظام کے نتیجہ میں معاشرہ میں ابن زیاد اور یزید جیسے افراد پیدا ہوتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مسجد حضرت زہرا (س) علی پور اسلام آباد میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجالس سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان عالم دین حجت الاسلام شیخ محمد جان حیدری نے کہا:عصر حاضر میں نئی نسل خصوصا تعلیمی اداروں میں نسل نو مغربی تہذیب کی یلغار میں ہے۔

انہوں نے کہا: پورے ملک میں پری پلان مغربی اقدار کو پروموٹ کیا جارہاہے۔ کارٹون، ٹی وی ڈرامے، ٹاک شوز، پیکنک،کلچرل شوز، کلچرل فیسٹولز یہ سب اسی تہذیب کو مسلط کرنی کی سازش ہے۔

حجت الاسلام حیدری نے کہا: اسلام دنیا میں سب سے زیادہ ترقی پسند اور ماڈرن دین ہے لیکن حدود اور قیود میں رہتے ہوئے۔امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے گورباچوف سے کہا تھا کہ "روسی نظام کا طلسم بہت جلد ٹوٹ جائے گا"۔ سو ٹوٹ گیا۔ آج دنیا میں سیکولرزم، کمیونزم، سوشلزم، کپٹلزم اور خصوصا مارکسزم کے نظام نے خاندانی زندگی کو تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: امام حسین علیہ السلام کا قیام بے راہ روی پر مشتمل تہذیب کا مقابلہ کرنا تھا۔ ماڈرن جاہلانہ نظام تہذیب عصر حاضر کی یزیدیت ہے اس تہذیب کے کھوکھلے خاندانی نظام کے نتیجہ میں معاشرہ میں ابن زیاد اور یزید پیدا ہوتے ہیں لہذا ہر دور کے یزید سے مقابلہ کا نام کربلا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .