۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ مبشر حسن

حوزہ / علامہ مبشر حسن نے کہا: مسلمان ذلت و رسوائی نے بچنے کیلئے حسینی فکر و فلسفے کی پیروی کریں کیونکہ امام عالی مقامؑ نے ظلم، جبر اور بربریت کے خلاف علم جہاد بلند کرکے دنیا کو پیغام دیا کہ ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن نے مسجد و امام بارگاہ عابدیہ لیاقت آباد کراچی میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران کہا: مسلمان ذلت و رسوائی نے بچنے کیلئے حسینی فکر و فلسفے کی پیروی کریں کیونکہ امام عالی مقامؑ نے ظلم، جبر اور بربریت کے خلاف علم جہاد بلند کرکے دنیا کو پیغام دیا کہ ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے۔

انہوں نے کہا: آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اسلامی فکر اور سوچ کے خلاف کسی نظریہ کو قبول نہ کریں کیونکہ ہمارا دشمن اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

علامہ مبشر حسن نے کہا: مسلم دنیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ جاری ہے، آج سامراجی قوتیں یہ پیغام دے رہی ہیں کہ مسلم امہ کے فیصلے ہماری مرضی سے کئے جائیں، جن کے خلاف ہمیں متحد ہو کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .