۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پشاور میں علاقہ ہشتنگری کے امام بارگاہوں کے متولیوں کا نمائندہ اجلاس

حوزہ / پاکستان کے شہر پشاور میں امام بارگاہ سید جماعت علی شاہ کاظمی جھنڈا بازار میں علاقہ ہشتنگری کے امام بارگاہوں کے متولیوں کا نمائندہ اجلاس منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے شہر پشاور میں امام بارگاہ سید جماعت علی شاہ کاظمی جھنڈا بازار میں علاقہ ہشتنگری کے امام بارگاہوں کے متولیوں کا نمائندہ اجلاس منعقد کیاگیا۔ جس میں مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ قم علامہ سید ظفر علی نقوی ، سید جواد حسین کاظمی اور سید مہدی شاہ جعفری نے خصوصی شرکت کی ۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس کا آغاز سید علی فیصل کاظمی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ بعد ازاں اجلاس کی صدارت شیعہ یوتھ کے جنرل سیکرٹری سید قیصر عباس کاظمی نے کی اور پولیس اور میونسپل کے ناقص انتظامات پر گفتگو کی۔

اجلاس میں امام بارگاہ سید چن پیر شاہ کاظمی ، امام بارگاہ سید لعل پیر کاظمی، امام بارگاہ پوراولی سرکار، امام بارگاہ ساہیں انار، امام بارگاہ ماہی پٹھانی، امام بارگاہ ماہی ملنگڑی، امام بارگاہ ست گرہ گھڑی سیدان، امام بارگاہ سید جماعت علی شاہ کاظمی کے متولیان اور علاقے کی چند ماتمی اور نوحہ خوان حضرات نے شرکت کی اور محرم الحرام کے انتظامات کی غیر یقینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امام بارگاہ کے متولیان نے اس بات پر زور دیا کہ متولیان کی ایک نمائندہ کمیٹی ہونی چاہیے جو ہمارے مطالبات اور مشکلات کے حل کے لیے اقدامات کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .