۱۹ آذر ۱۴۰۳ |۷ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 9, 2024
نائیجیریا میں مسلح افراد کے حملے کے بعد 400 اسکولی بچے لاپتہ

حوزہ/ شمال مغربی نائیجیریا میں ایک سرکاری اسکول پر بندوق برداروں کے حملے کے بعد 400 اسکولی بچوں لاپتہ کردیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے ایک اسکول پر بندوق برداروں کے حملے کے بعد چار سو طلبا لاپتہ ہوگئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ جمعہ کے روز شمال مغربی ریاست کتسینا کے ایک سرکاری ہائی اسکول پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے بعد دو مقامی لوگوں کے مطابق اسکول میں موجود سینکڑوں طلباء اس وقت تک لاپتہ ہیں۔

درایں اثنا پولیس کے ترجمان گیمبو عیسیٰ نے ایک بیان میں کہا کہ مسلح افراد نے جمعہ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 9:40 بجے کنکرا کے علاقے میں دھاوا بولا ، جس کے بعد ان کے  اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ وہ فوج اور فضائیہ کے ساتھ مل کر اغوا کیے گئے طلباء کی صحیح تعداد کا تعین کرنے اور ان کی تلاش کے لئے کام کر رہے ہیں، پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس افسر کو بھی گولی مار کر زخمی کردیا گیا۔

طلبا میں سے ایک کے والد اور اسکول کے عہدیدار کے مطابق  ہفتے کے روز اسکول میں خوف زدہ اور پریشان والدین کے ساتھ ساتھ سکیورٹی فورسز ک بھاری عملہ بھی موجود تھا تاہم ابھی اسکول کے 800 طلباء میں سے نصف کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .