۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
علامہ اعجاز بہشتی

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری نے کہا ہے کہ امام مظلوم علیہ السلام کا ذکر ہر ظالم و جابر کو ناگوار گزرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری علامہ اعجاز حسین بہشتی نے ملتان میں ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام "تحفظ حقوق تشیع کانفرنس و چہلم شہدائے پاراچنار" کی مناسبت سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امام مظلوم علیہ السلام کا ذکر ہر ظالم و جابر کو ناگوار گزرتا ہے۔ ذکر و عزاداری سید الشہداء علیہ السلام ظلم اور ظالمین کے خلاف قیام کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا: ہمیں چاہئے کہ عید غدیر کو سب سے بڑی عید کے طور پر منائیں اور اپنے علاقوں کو غدیری رنگ میں ڈھالیں۔

حجت الاسلام بہشتی نے کہا: اگر غدیر کو فراموش نہ کیا جاتا تو عاشور برپا نہ ہوتی۔ خصوصا جوانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنی محفلوں میں غدیری ماحول کو پروان چڑھائیں اور حقیقی ولایت کا پرچار کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .