حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا میں مسجد امام زین العابدین علیہ السلام کی افتتاحی تقریب میں اس ملک کی مختلف مذہبی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
اس تقریب میں شرکت کرنے والوں میں مسلم رہنما "شیخ المو" کے علاوہ شہر مرادی کے میئر اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی۔
مسجد زین العابدین علیہ السلام کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اس کے بعد شہر مرادی میں جمعیت اسلامی کے سربراہ شیخ سلیمان حسن اور اس شہر کے میئر نے خطاب کیا۔