بدھ 3 ستمبر 2025 - 11:22
امام زمانہؑ کی حقیقی معرفت حاصل کرنا سب سے پہلی ذمہ داری ہے، خواہر فضہ مختار نقوی

حوزہ/ خواہر فضہ مختار نقوی نے کہا کہ امام زمانہؑ کی معرفت، اخلاقِ حسنہ کی پیروی، واجبات کی ادائیگی، گناہوں سے اجتناب اور دعاؤں کو معمول بنانا ہماری بنیادی ذمہ داریاں ہیں جن پر عمل کر کے ہم حقیقی پیروکار اور ظہور کے لیے تیار ہو سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد، آزاد کشمیر میں یومِ شہادتِ امام حسن عسکری علیہ السّلام اور ایامِ عزاء کے اختتام کی مناسبت سے ایک پر سوز مجلسِ عزا منعقد ہوئی، جس سے خواہر فضہ مختار نقوی نے خطاب کیا۔

نمازِ ظہرین کے بعد مجلس کا آغاز زیارتِ عاشورہ کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد سوز و سلام اور نوحہ خوانی پیش کی گئی۔

امام زمانہؑ کی حقیقی معرفت حاصل کرنا سب سے پہلی ذمہ داری ہے، خواہر فضہ مختار نقوی

خطاب کرتے ہوئے سیدہ فضہ مختار نقوی نے "امام زمانہ کی غیبت میں ہماری ذمہ داریاں" کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلی ذمہ داری امام زمانہؑ کی حقیقی معرفت حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی میں اخلاقِ حسنہ اپنانے اور برے اخلاق سے دور رہنے کی ضرورت ہے، حلال و حرام کے احکام سیکھ کر ان پر عمل کرنا چاہیے، واجبات کی ادائیگی اور گناہوں سے اجتناب کو معمول بنانا چاہیے اور اپنی فکری و عملی اصلاح کرنی چاہیے تاکہ حقیقی پیروکار بن سکیں۔

امام زمانہؑ کی حقیقی معرفت حاصل کرنا سب سے پہلی ذمہ داری ہے، خواہر فضہ مختار نقوی

انہوں نے مزید کہا کہ امامؑ کی سلامتی اور ظہور کی تعجیل کے لیے صدقہ دینا اور نیک اعمال انجام دینا ضروری ہے، جب کہ دعائے ندبہ، دعائے عہد اور زیارت آل یس جیسی دعاؤں کو روزمرہ زندگی کا معمول بنایا جائے۔ ان کے مطابق، ان ذمہ داریوں پر عمل کر کے ہی ہم امامؑ کے قریب ہو سکتے ہیں اور ظہور کی تیاری کر سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha