حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایام فاطمیہ کی مناسبت سے جامع مسجد و امام بارگاہ محمدی گلبرگ ٹاؤن لاہور میں ایک مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا۔

علامہ سید حسن ظفر نقوی نے جناب سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے سیاسی، سماجی اور دفاع ولایت میں نمایاں کردار پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے امام وقت کی نصرت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امام وقت کا دفاع اور ان کی ہر میدان میں نصرت جناب سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کا امت کے لیے اہم پیغام ہے۔
واضح رہے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہر صوبے اور علاقوں میں حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے مجالسِ عزاء منعقد ہوئیں؛ جن میں مؤمنین و مؤمنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔









آپ کا تبصرہ