۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مرکزی صدر آئی ایس او عارف حسین الجانی

حوزہ/ مرکزی صدر آئی ایس او نےکہا کہ امسال شہدائے کربلا کے چہلم کے روز مُلک بھر میں جلوس عزا ہائے اور اربعین مارچ میں عزادارانِ امام حسین علیہ السلام بھرپور انداز میں شرکت کریں گے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکزی صدر آئی ایس او نےکہا کہ امسال شہدائے کربلا کے چہلم کے روز مُلک بھر میں جلوس عزا ہائے اور اربعین مارچ میں عزادارانِ امام حسین علیہ السلام بھرپور انداز میں شرکت کریں گے ۔
ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے تنظیم کے مرکزی دفتر میں خصوصی اجلاس میں کیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں ایک طرف پاکستان میں تکفیری عناصر ملک میں فرقہ واریت کے ناسور کو ہوا دی جارہی ہے اور سازشیں کی جارہی ہیں وہیں اربعین حُسینی ملت تشیع پاکستان کی طاقت اور عظمت کا مظہر ثابت ہوگا ان شاء اللہ ہر حسینی امام عالی مقام کی ذات کو سفینہ نجات قرار دیتے ہوئے امام سے اپنی عقیدت کا اظہار کرے گا۔

مرکزی صدر نے مزید کہا کہ مظلومین کی حمایت اور ظالمین کی مخالفت درسِ کربلا و عاشورہ ہے اربعین مارچ میں  فلسطین ،یمن اور کشمیریوں سمیت دنیا بھر کے مظلومین کی داد رسی اور قبلہ اول کے غاصب  صیہونی عالمی استکبار کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں گے۔

پاکستان میں شیعہ اور سنی دونوں یک جان اور متحد ہیں ان شاء اللہ اربعین مارچ  میں تمام مسلمان شریک ہوں گے اور یہ روز فتنہ گروں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ۔

مرکزی صدر نے کہا ہے کہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے ہمارا آئینی و قانونی حق ہے  ہم اس کے خلاف کسی سازش کو قبول نہیں کریں گے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .