۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام صادقی

حوزہ/حجت الاسلام صادقی نے 1388 شمسی کے خطرناک فتنے کی طرف اشارہ کیا اور کہا دشمن اس فتنہ و فساد میں انتخابات میں دھاندلی کا رونا روتے ہوئے ملک کو پرآشوب بنانے کی کوشش کی لیکن لوگ ہوشیاری اور بصیرت کے ساتھ میدان میں آگیے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اور لوگوں کے میدان میں اترنے کی وجہ سے دشمن کی ناپاک سازش شرمندہ تعبیر ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام صادقی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے 40سال میں مختلف فتنہ و فساد پھیلانے کی کوشش کی تاکہ لوگوں کو انقلاب سے دور کیا جا سکے لیکن لوگوں کی ہوشیاری اور بصیرت نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں کردار ادا کیا۔

انہوں نے 1388 شمسی کے خطرناک فتنے کی طرف اشارہ کیا اور کہا دشمن اس فتنہ و فساد میں انتخابات میں دھاندلی کا رونا روتے ہوئے ملک کو پرآشوب بنانے کی کوشش کی لیکن لوگ ہوشیاری اور بصیرت کے ساتھ میدان میں آگیے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اور لوگوں کے میدان میں اترنے کی وجہ سے دشمن کی ناپاک سازش شرمندہ تعبیر ہوئی۔

دینی مدارس مازندران کے تبلیغی معاون نے اس موقع پر اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن کی دشمنی اور فتنہ و فساد کی کوئی انتہا نہیں ہے اور وہ لوگ ہر قسم کی سازش کا استعمال کرینگے تاکہ انقلاب کو ختم کیا جا سکے یہ انقلابی اور باشعور قوم مکمل ہوشیاری کے ساتھ انقلاب مخالف تحریکوں کا مقابلہ کرتی ہے اور ضرورت پڑنے  پر میدان میں حاضر ہو کر دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرتی ہے تاکہ سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔
دینی مدارس مازندران کے استاد نے اس بات کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی اور کہا 1396شمسی میں بھی کچھ شر پسند عناصر نے تجارت اور معیشت کا بہانہ بنا کر ملکی سالمیت اور امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی وہاں پر بھی لوگوں کی ہوشیاری اور بصیرت نے انکو پیچھے دھکیل دیا اس بار بھی ملک کے امن کو پٹرول کی مہنگائی کا بہانہ بنا کر احتجاجی دھر نے اور ریلی کے ذریعے خراب کرنے کی کافی حد تک کوشش کی گئی الحمدللہ رہبر معظم انقلاب کی ہدایات اور دور اندیشی اور لوگوں کی ہوشیاری و بصیرت نے آبان مہینے کے فتنہ و فساد کو کامیاب ہونے نہیں دیا اور ہماری بابصیرت قوم نے انقلاب مخالف قوتوں کو خود سے الگ کرتے ہوئے میدان میں ملک اور نظام کی حمایت کا پرچم لہرا دیا اور اس خطرناک فتنے کو بھی دفنا دیا۔

دینی مدارس مازندران کے تبلیغی شعبے کے معاون نے مزید کہا کہ اس فتنے کا پروگرام پہلے سے ہی دشمن کی طرف سے طے تھا جوکہ اچانک گورنمنٹ کی بے بصیرتی کے ساتھ پٹرولیم مہنگائی کے اعلان کے ساتھ وجود میں آیا البتہ عوام کا  اقتصادی صورتحال پر اعتراض حق بجانب ہے مگر انقلاب اور اسلامی نظام کی بہتری کیلئے ہر میدان میں کھڑی ہے اور جب تک یہ باشعور اور انقلابی فکر رکھنے والے لوگ ہیں انقلاب مخالف تحریکوں اور انکے فتنہ و فساد و مقاصد شوم کو ایران میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

حجت الاسلام صادقی نے 9 دی کے حماسہ کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم حماسہ میں ایک بار پھر ایرانی قوم کثیر تعداد میں سڑکوں پر آئے گی اور انقلاب و نظام جمہوری اسلامی ایران کی بھر پور حمایت کا اعلان کرے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .