منگل 13 جنوری 2026 - 20:05
فسادیوں کے چہرے سے نقاب ہٹ گیا ہے / حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ضروری اقدامات کرے

حوزہ / حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: جامعہ مدرسین حوزہ روز اول سے ہی نظام اسلامی کے بہترین حامی کے طور پر تشکیل پائی اور طول تاریخ میں مختلف میدانوں میں فعال کردار ادا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کے ساتھ ایک ملاقات جامعہ مدرسین کے مؤقف پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا: ملک میں ہوئے حالیہ فسادات اور دہشت گردی کے واقعات سے دشمن کے چہروں سے نقاب ہٹ گیا ہے۔ صیہونی حکومت اسرائیل نے بھی ان واقعات کو ہوا دے کر خود تسلیم کر لیا ہے کہ وہ ان فسادات میں ملوث ہے۔

فسادیوں کے چہرے سے نقاب ہٹ گیا ہے / حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ضروری اقدامات کرے

اس مرجع تقلید نے مزید کہا: مسجدوں، عوامی اور مقدس مقامات، کاروباروں، بینکوں اور دیگر عوامی املاک کو تباہ کرنے کے لیے کی جانے والی کوئی بھی کارروائی نظام اور اسلام سے جنگ شمار ہوتی ہے۔

انہوں نے لوگوں کے معاشی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: حکومت نے لوگوں کے اقتصادی مسائل کے حل کے لئے بعض اقدامات انجام دئے جو کہ قابل تعریف ہیں لیکن فوری طور پر بنیادی ضروریات زندگی سے حکومتی سبسڈیز کو منقطع کر دیا جس سے تمام اشیاء کی قیمتوں پر اثر پڑا اور لوگوں پر زیادہ دباؤ آیا۔

فسادیوں کے چہرے سے نقاب ہٹ گیا ہے / حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ضروری اقدامات کرے

انہوں نے مہنگائی کے تناسب سے کارکنوں اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ملازمین کی اجرت میں اضافہ سال میں ایک بار ہوتا ہے لیکن بنیادی ضروریات زندگی کا سامان سال میں کئی بار مہنگا ہو جاتا ہے لہذا ان تنخواہوں سے اخراجات پورے نہیں ہوتے۔ خاص طور پر جو افراد کرایہ دار ہیں ان کے لیے صورتحال زیادہ مشکل ہو جاتی ہے۔ حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ اور منظم اقدامات انجام دینے کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے آخر میں مسئولین کو تذکر دیتے ہوئے خداوند متعال سے ملکی مسائل کے جلد حل ہونے کی بھی دعا کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha