۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
نیرو های آمریکا در عراق

حوزہ/ عراقی ایوان نمائندگان کی سلامتی اور دفاعی کمیٹی نے واشنگٹن نے اپنی افواج کو 3000 تک کم کرنے کا فیصلہ کر کے عراقی پارلیمنٹ کے امریکی فوجیوں کو ملک بدر کرنے کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی ایوان نمائندگان کی سلامتی اور دفاعی کمیٹی نے واشنگٹن نے اپنی افواج کو 3000 تک کم کرنے کا فیصلہ کر کے عراقی پارلیمنٹ کے امریکی فوجیوں کو ملک بدر کرنے کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کی سکیورٹی کمیٹی کے ممبر کاطع نجمان نے اس بات کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے کہ ایوان نمائندگان نے عراق سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کے حق میں ووٹ دیا تھا مزید کہا کہ پارلیمنٹ نے فوج کی تعداد کم کرنے یا انہیں دوسرے اڈوں پر منتقل کرنے کے لئے ووٹ نہیں دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی طرف سے اپنی افواج کی تعداد کو کم کرکے 3،000 کرنے کا فیصلہ ایوان نمائندگان کے انہیں ملک سے بے دخل کرنے کے فیصلے کے منافی ہے  اور حکومت کو اپنے حالیہ فیصلے کی وضاحت پارلیمنٹ کے سامنے کرنی ہوگی۔

نجمان نے کہا کہ عراق کو اپنی سرزمین پر کسی بھی غیر ملکی افواج کی ضرورت نہیں ، خواہ وہ امریکی ہو یا غیر امریکی  اور عراقی افواج امن و امان  برقرار رکھنے اور ملک کی حمایت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .