۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علامہ حمید امامی

حوزہ/ ضلعی انتظامیہ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت کے دور میں تکفیری نعرے ناقابل برداشت ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی نے ہنگو میں کالعدم فرقہ پرست جماعت کی جانب سے شرانگیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت کے دور میں تکفیری نعرے ناقابل برداشت ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہنگو میں کالعدم جماعت کی شرانگیز ریلی نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ یہاں ڈی پی او، ڈی سی اور اے سی فرقہ پرست دہشتگرد ہیں۔

ریاست مدینہ میں شیعہ کافر نعرہ لگانے والوں کو کھلی چھوٹ دینا معنی خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مفتی عمران ظفر پر ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو حالات مزید خراب ہونگے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .