۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
زائرین اربعین پر حملہ کا داعش ایک بڑا منصوبہ ناکام

حوزہ/ عراقی سکیورٹی فورسز نے بغداد میں داعش کے ایک خطرناک کمانڈر کو گرفتار کیا ہے جو اربعین کے موقع پرکربلا میں دہشت گردی کی کارروائی کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی وزارت دفاع سے وابستہ الاعلام الامنی نیوز ایجنسی نے بغداد میں داعش کے ایک کمانڈر کی گرفتاری کی اطلاع دی،سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری کیے جانے والےبیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی قومی سلامتی کے ادارے نے ہفتے کے روز بغداد کے ایک محلے میں ایک انوکھا آپریشن کیا۔

یہ آپریشن اس وقت کیا گیا جب انٹیلی جنس ذرائع نے بغداد کے ایک محلہ میں داعش کمانڈر کی موجودگی کی اطلاع دی جس کے بعد عراقی سکیورٹی فورسز نے اس کے ٹھکانے کے آس پاس کی عمارتوں میں گھات لگا کر حملہ کیا۔

داعش کا یہ ممتاز رکن ، جو دہشت گردوں کے درمیان ولایت عراق کے جنوبی حصہ کا کمانڈر تھا،پچھلے کچھ دنوں میں شمالی صوبوں سے بغداد پہنچا تھا تا کہ چہلم کےموقع پر امام حسین (ع) کی زیارت کے  لیے شہر کربلا پہنچنے والے زائرین پر حملہ کرنے کے لیے دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری کرے۔

داعش کے اس کمانڈر جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے ، نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کرکوک کو آزاد کروانے کے لئے آپریشن کے دوران عراقی فورسز کے خلاف لڑنے والے دہشت گردوں کا کمانڈر تھا۔

اسی دوران عراقی انٹیلی جنس سروس نے عراقی کردستان سکیورٹی آرگنائزیشن (آسیش) کے تعاون سے صوبہ کرکوک میں داعش کے ایک سرغنہ ا سپنر کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

اس کے باوجود کہ عراقی حکومت نے اربعین کے موقع پر امام حسین (ع) کی زیارت کے لیے غیر عراقی زائرین کو قبول نہ کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے لیکن پھر بھی اس پروگرام میں لاکھوں عراقیوں کی شرکت متوقع ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .