۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
امام جمعہ نجف اشرف سید صدر الدین قبانچی

حوزہ / حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے کہا: اسرائیل سے امن معاہدے نے عرب قوم کو رسوا کر دیا ہے اور ان کے چہرے سے نقاب ہٹا دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے امام جمعہ و الجماعت حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا:عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے اقدامات نے عرب حکام کو اپنی عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

انہوں نے ایران سے درخواست کی کہ وہ ایران میں زیارات کے لیے عراقی زائرین سے تعاون کریں۔

انہوں نے مزید کہا: ملت عراق اربعین سید الشہداء(علیہ السلام) کے زائرین کے استقبال اور خدمت کے لیے آمادہ و تیار ہے اور 50 ہزار اسٹالز و موکب زائرین کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔عراق کے دوردراز علاقوں سے زائرین نے کربلا کی طرف حرکت کا آغاز کردیا ہے۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے کہا: غیر عراقی زائرین کے لیے بارڈرز کھولنے کے متعلق حکومت کی مختلف ممالک سے بات چیت چل رہی ہے۔ امید ہے کہ سال بھی بڑی تعداد میں زائرین حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے چہلم سید الشہداء علیہ السلام کے دن کربلا میں جمع ہوں گے۔

انہوں نے کہا: حفاظتی تدابیر زائرین کی جان کی حفاظت کے لیے ہیں اور زیارت دین کی حفاظت کے لیے ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین قبانچی نے حکومت ایران سے اپیل کی کہ وہ عراقی زائرین کے لیے حضرت امام رضاعلیہ السلام اور حضرت معصومہ علیہا السلام کی زیارت کی راہ ہموار کریں۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے کہا :ہمیں اپنی ملت پر فخر ہے کہ وہ زائرین سید الشہداء علیہ السلام کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو آمادہ کر رہی ہے اور وہ اس سال بھی نئی تاریخ رقم کرے گی۔

انھوں نے فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توہین آمیز خاکے کو دوبارہ شائع کرنے کے شرم آور اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا: اس شرمناک اقدام سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام و منزلت میں کوئی کمی نہیں آئے گی بلکہ یہ اقدام اسلام کی پیشرفت اور مغربی دنیا کے خوف ہراس اور مغربی ثقافت کی زبوں حالی کی علامت ہے۔تعجب آور اور حیرت کی بات یہ ہے کہ فرانس کے صدر نے اس توہین کو آزادی بیان کا نام دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .