۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
شارلی ہیبڈو آفس

حوزہ/ فرنچ میڈیا کے مطابق مذکورہ آفس کے قریب سرد اسلحے کا استعمال ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرنچ میڈیا کے مطابق مذکورہ آفس کے قریب سرد اسلحے کا استعمال ہوا ہے۔دو مسلح افراد نے توہین آمیز میگزین کے آفس کے قریب سرد اسلحوں سے حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق حملوں میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں جنمیں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مسلح حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ، فرنچ وزیراعظم ژان کاستکس اس واقعے کے بعد ایمرجنسی میٹنگ میں چلے گیے ۔

پولیس کے مطابق ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مذکورہ واقعہ خیابان نیکلا اًپِر، میں رونما ہوا ہے جہاں سابق چارلی ہیبڈو کے دفاتر موجود تھے۔

واقعے کی جگہ کو پولیس نے گھیر رکھا ہے اور بعض زرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مقام سے مشکوک پیکٹ بھی ملا ہے جس کی وجہ سے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔

پیرس کے مذکورہ مقام کے مئیر کا کہنا تھا کہ علاقے کے تمام اسکولوں کو سیکورٹی حفاظت میں لیا گیا ہے اور کسی کو آمد و رفت کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

مذکورہ واقعہ اس وقت رونما ہوا ہے جب سال ۲۰۱۵ کے مجرموں کی سماعت کا دن ہے جب رسول اکرم(ص) کے حوالے سے توہین آمیز خاکوں پر حملہ کیا گیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .