۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کلب جواد

حوزہ/ پیغمبرؐ اسلام نے فرمایا ہے کہ قران اور اہلبیتؑ ہرگز ہرگز جدا نہیں ہوں گے یہاں تک کہ حوض کوثر پر میرے پاس پہونچ جائیں۔ لہٰذا اگر جنت اور جام کوثر چاہئے تو قرآن مجید اور اہلبیتؑ رسول کو وسیلہ قرار دینا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام باڑہ غفران مآب میں ماہ محرم الحرام کی ساتویں مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید کلب جواد نقوی نےقرآن کی روشنی میں و سیلہ کی عظمت اورضرورت کو بیان کیا۔

مولانا نے کہا کہ اللہ نے قرآن مجید میں وسیلہ کی ضرورت اورعظمت بیان کرتے ہوئے صا حبان ایمان کو و سیلہ تلاش کرنے کا حکم دیا ہے۔بغیر وسیلہ کے نہ ہم اللہ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور نہ کوئی عمل قبولیت کی سند پاسکتا ہے۔

مولانا نے کہا کہ پیغمبرؐ اسلام نے فرمایا ہے کہ قران اور اہلبیتؑ ہرگز ہرگز جدا نہیں ہوں گے یہاں تک کہ حوض کوثر پر میرے پاس پہونچ جائیں۔ لہٰذا اگر جنت اور جام کوثر چاہئے تو قرآن مجید اور اہلبیتؑ رسول کو وسیلہ قرار دینا ہوگا۔ مولانا نے کہا اگر قرآن مجید اور دامن اہلبیتؑ سے متمسک رہے تو کبھی گمراہ نہیں ہوسکتے۔گمراہ وہی ہے جو قرآن اور در اہلبیتؑ سے دور ہے۔

مجلس کے آخر میں مولانا نے امام حسن مجتبٰی علیہ السلام کے فرزند حضرت قاسمؑ کی شہادت کے المناک واقعہ کو بیان کرکےمجلس کو ختم کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .