۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا کلب جواد نقوی

حوزہ/ جو اللہ کے رسولؐ نے حکم دیا ہے اسی کے مطابق عمل کرنا مومن ہونے کی علامت ہے،نہ اس میں کچھ اپنی مرضی کے مطابق بڑھایا جائے اور نہ کچھ گھٹایا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ امام باڑہ غفران مآب میں ماہ محرم الحرام کی پانچویں مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید کلب جواد نقوی نےعقیدہ اور عمل کی اہمیت پر مجلس کو خطاب کیا۔

مولانا نے کہا کہ اللہ کے حکم پر عمل کرنے کا نام ایمان ہے۔ جو اللہ کے رسولؐ نے حکم دیا ہے اسی کے مطابق عمل کرنا مومن ہونے کی علامت ہے۔نہ اس میں کچھ اپنی مرضی کے مطابق بڑھایا جائے اور نہ کچھ گھٹایا جائے۔

اگر عقیدہ ہے اور عمل نہیں ہےتو اس عقیدہ کا کوئی فائدہ نہیں۔ نفاق اسی کو تو کہتے ہیں کہ جو عقیدہ ہو اسکے برخلاف عمل کیا جائے۔

اگر کوئی عقیدہ کی پختگی کا دعویٰ کرے لیکن احکام الہٰی پر عمل کرنے میں سستی کا مظاہرہ کرے تو حقیقت میں اس کا عقیدہ مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے۔عقیدہ کی پختگی اچھے عمل سے ظاہر ہوتی ہے۔

مجلس میں مولانا نے حضرت حرؑکی توبہ اور ان کے فرزند کی شجاعت و شہادت کا تذکرہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .