حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈھائی ماہ کے بعد ہندوستان میں مسجدیں کھل رہی ہیں، اب مسلمان مسجد وں میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھ سکیں گے ۔اس خبر سے مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے مرکزی حکومت نے 25 مارچ کو مکمل لاک ڈاﺅن کا اعلان کیا تھا۔ جس میں مسجد سمیت سبھی عبادت گاہوں کو بھی بند رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔ اب مرکزی حکومت نے 8 جون سے عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے لیکن اس کیلئے ضرروی ہدایات جاری کیۓ گئے ہیں کیوں کہ کرونا وائرس پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے اور پہلے کے مقابلہ میں یہ کیس بڑھ رہاہے۔ ایران، سعودی عرب، ترکی اور دیگر مسلم ممالک میں بھی مساجد میں نماز پڑھنے کی اجازت دے دی گئی ہیں لیکن وہاں بھی ضرروی ہدایات جاری کیۓ گئے ہیں۔
ہندوستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے 8 جون سے سبھی مذہبی مقامات و عبادت گاہوں کو کھولنے کا اعلان 31 مئی کو ہی کر دیا تھا اور اس کے لیئے رہنما ہدایات بھی جاری کیۓ جاچکے ہیں۔ کئی مساجد کی انتظامیہ ملی تنظیم اور علماء حضرات نے بھی کچھ رہنما ہدایات تیار کیے ہیں، جن پر نمازیوں کو عمل کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ یہ رہنما ہدایات اس لیۓ جاری کیۓ گئے ہیں تاکہ کورونا انفیکشن کے پھیلاوکو روکا جا سکے اور سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرتے ہوئے نماز کی ادائیگی ہو سکے۔
ان میں یہ 15 ضرروری ہدایات اور گائیڈ لائنز اہم ہیں جن پر عمل کرنا ہر مسجد میں نمازیوں کیلئے ضروری ہے
1 : مسجدوں میں صرف فرائض کی ادائیگی کریں، سنتیں اور نوافل گھر میں پڑھیں۔
2: جماعت کے وقت سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھیں، یعنی نمازیوں کے درمیان ایک ضروری فاصلہ ہو۔ کم از کم ایک میٹر کا ۔
3 : مسجد میں ماسک پہن کر آئیں اور جب تک مسجد میں رہیں ماسک پہنے رہیں۔
4: آذان اور نماز کے درمیان زیادہ وقفہ نہ رکھیں۔ یہ وقفہ 5 منٹ کا ہو تو زیادہ مناسب ہے۔
5: نمازوں کو امام صاحب طویل نہ بنائیں اور جمعہ کی نماز میں خطبہ بھی مختصر رکھیں۔
6:مسجد میں جماعت سے پہلے اور بعد میں غیر ضروری اٹھنے بیٹھنے سے پرہیز کریں۔
7:نمازی گھر سے جاہ نماز لے کر آئیں اور مسجد میں رکھی ٹوپیوں کا استعمال نہ کریں۔اس کے علاوہ مسجد میں رکھے ہوئے ۔قرآن مجید، تولیہ اور تسبیح کا استعمال بھی نہ کریں
8: وضو گھر سے کر کے مسجد پہنچیں، بہتر یہ ہے کہ متولی حضرات وضو خانے اور غسل خانے بند رکھیں۔
9: ہر نماز سے پہلے مسجد کے فرش اور دیواروں کو سینیٹائز کیا جائے یا فینائل وغیرہ سے فرش کی دھلائی ضرور کریں۔
10: مسجد میں کسی سے ملاقات کرتے وقت مصافحہ یا گلے ملنے سے بچیں۔
11: 60 سال اوپر اور دس سال سے کم عمر کے افراد گھروں میں نماز کا اہتمام کریں ، مسجد نہ جائیں ۔
12: اگر آپ کے اہل خانہ میں سے کسی کو بخار ، نزلہ زکام یا کمزوری کے آثار ہیں تو مسجد میں تشریف نہ لائیں ۔
13 :جمعہ کی نما ز میں سوشل ڈسٹینسینگ کو یقینی بنانے کیلئے ایک سے زائد نمازوں کا اہتمام کریں ۔
14: مسجد میں صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔ مسجد کی دیواروں ، دروازوں ، فرش ، سوئچ بورڈ اور دروازے کے ہینڈل کو ہاتھ نہ لگائیں ۔
15:اپنے جوتے چپل کو اچھی طرح رکھیں ۔ کسی دوسرے کی چپل کو چھونے اور اس پر پاﺅں رکھنے سے بھی بچیں ۔ بہتر یہ ہوگا یہ کہ چپل رکھنے کیلئے کیری بیگ لیکر آئیں ۔
آپ کا تبصرہ