۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
امامیہ اسٹڈی سینٹر

حوزہ/مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ،سکریٹری تنظیم المکاتب نے ’’امامیہ اسٹڈی سینٹر‘‘ کا آغاز کیاجس کے ذریعہ عصری تعلیم میں مشغول طلباء کے لئے کوچنگ کلاسز رکھی گئی ہیں جسمیں ہوم ورک کے علاوہ جس مضمون میں بچہ کمزور ہے اس میں اسکو تقویت دینا تاکہ کامیابی اسکے قدم چومے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں ۵۳ برس سےاردو زبان مومنین میں دینی تعلیمی خدمات میں نمایاں مقام  رکھنے والے ادارہ تنظیم المکاتب نے ضرورت کو محسوس کرتےہوئے ملت کے نونہالوں کی عصری تعلیم میں مدد کے لئے امامیہ اسٹڈی سینٹر کا آغاز کیاہے۔

ابھی تک ادارہ کی دینی تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں پورے ملک میں اطفال ملت کے لئے ایک ہزار سے زیادہ  مکاتب، جوانوں کے لئے مدارس خدیجہ و ابوطالب علیہماالسلام کے علاوہ جامعہ امامیہ اور جامعۃالزہرا  سلام اللہ علیہا کی خدمات نمایاں شہرت کی حامل ہیں اور اسکے اطمینان بخش نتائج بھی ملت کے سامنےآچکے ہیں۔ 

عرصہ دراز سے احساس تھا کہ کوئی ایسا شعبہ ہو جو فرزندان ملت کی عصری تعلیم میں مددگارثابت ہو کیوں کہ ملت کے وہ بچے جو عصری تعلیم میں ترقی کے خواہاں ہیں لیکن حالات اجازت نہیں دیتے کہ وہ قدم آگے بڑھائیں لہذا اس ضرورت کو پورا کرتے ہوئے مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ(سکریٹری تنظیم المکاتب) نے  ’’امامیہ اسٹڈی سینٹر‘‘ کا آغاز کیاجس کے ذریعہ عصری تعلیم میں مشغول طلباء کے لئے کوچنگ کلاسز رکھی گئی ہیں جسمیں ہوم ورک کے علاوہ جس مضمون میں بچہ کمزور ہے اس میں اسکو تقویت دینا تاکہ کامیابی اسکے قدم چومے۔ 

رپورٹ کے مطابق اس وقت لکھنو سمیت سات مقامات پر ’’امامیہ اسٹڈی سینٹر تنظیم المکاتب‘‘کے زیر اہتمام امامیہ کوچنگ سرگرم عمل ہے۔ اور ادارہ دیگر مقامات پر بھی سینٹرقائم کرنے میں کوشاں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • muzaffar azmi IN 22:44 - 2020/07/02
    0 0
    ilme din