حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قوم کی مستقبل سازی کے لئے بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کے ساتھ عصری تعلیم میں نمایاں کامیابی لازمی ہےلہذا انکی ضروری دینی تعلیم کے ساتھ اسکولی تعلیم میں کوالٹی کو بہتر کرنے اور انہیں کم ازکم ہائی اسکول تک سہارا دیکر کمپٹیشن کے لائق بنانے کے لئے تنظیم المکاتب نے امامیہ اسٹڈی سینٹر (Imamiya Study Center)کے نام سے ایک منصوبہ تیارکیااور تجربہ کے بعد پورے ملک میں نافذکرنے کی طرف قدم بڑھادیا ہے۔
مکتب لیول کی ضروری دینی تعلیم کے ساتھ L.K.G سے Fifth تک بچوں اور بچیوں کی اسکول کی تعلیم کی کمزوریوں کو کوچنگ کی شکل میں اچھے ٹیچرس کے ذریعہ دور کرنا اور انہیں تعلیم کے اچھے شعبوں میں کمپٹیشن کے لائق بنانا امامیہ اسٹڈی سینٹر کے اہداف میں شامل ہے۔
جس کے لئے حسب ذیل اقدامات کئے جارہے ہیں:
۱۔مکتب لیول کی قرآن ،دینیات اور اردو کی ضروری تعلیم کا انتظام کرنا۔
۲۔ اسکول سےملےہوئے ہوم ورک (Home Work)اور اسائنمنٹ (Assignment) کوانجام دلوانا۔
۳۔سائنس،میتھس(Maths) اور انگلش جیسے Main Subjectsمیں Help دیکربچوںکو دسٹنکشن(Distinction) لیول تک پہونچانا۔
اب تک ملک کے کئی صوبوں جیسے یو پی، بنگال اور اتراکھنڈ وغیرہ کے مختلف علاقہ جات میں امامیہ اسٹڈی سینٹر کھل چکے ہیں جنمیں ذی استعداد اور تجربہ کار اساتذہ کے ذریعہ بچوں کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔