۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حجۃ الاسلام منہال رضا خیرآبادی

حوزہ/ ایک طرف جہاں مذہب بیزار دانشوروں کے ذریعہ ادیان عالم سے ذہنوں کو دور کرنے کی کوشش تو دوسری طرف دو مکتبہ فکر کے عظیم راہنماؤں کی آپسی ملاقات جہاں بڑھتی دوریوں کو کم کرنے میں معاون ہوں گی وہیں مذہب بیزار دانشوروں کی تمامتر کوششوں کو ناکام کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا منہال رضا، نائب مدیر و استاد حوزہ علمیہ حیدریہ خیرآباد نے کہا کہ نجف اشرف کی مقدس سر زمین پر پوپ کی عالم تشیع کے عظیم رہنما آیۃ اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات موجودہ حالات میں نہایت اہمیت کی حامل ہے ایک طرف جہاں مذہب بیزار دانشوروں کے ذریعہ ادیان عالم سے ذہنوں کو دور کرنے کی کوشش تو دوسری طرف دو مکتبہ فکر کے عظیم راہنماؤں کی آپسی ملاقات جہاں بڑھتی دوریوں کو کم کرنے میں معاون ہوں گی وہیں مذہب بیزار دانشوروں کی تمامتر کوششوں کو ناکام کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔

مولانا موصوف نے کہا کہ تقریب بین المذاہب کی تحریک کو استحکام اور ایک دوسرے کے مشترکات کو سمجھنے کی راہیں ہموار کرے گی۔ مزید کہا کہ یہ ملاقات فال نیک ہے عالم تشیع اور دنیاء مسیحیت کےلئے ساتھ ہی یوروپ کے بے بنیاد پروپیگنڈوں کی قلعی بھی کھلتی نظر آرہی ہےکیونکہ مرجع عالی قدر جہان تشیع نے صاف لفظوں میں یہ فرمایا کہ آپ ہمارا جزء اور حصہ ہیں اور ہم آپ کے۔ یہ باہمی اتفاق ومذہبی ہماہنگی کے فروغ میں سنگ میل قرار پائے گی ۔ دشمن کی اسلام مخالف تحریکوں کی ہوا نکل جائے گی۔

آخر میں کہا کہ اگر آج عالم اسلام اور دنیاء مسیحیت اپنے دین کے صحیح آئین اور قوانین کے مطابق زندگی بسر کریں اورانسان دوستی کا وہ مشترکہ پیغام جو دونوں مذاہب کے یہاں تاکید کے ساتھ بیان ہوا ہے پر عمل پیرا ہوجائیں توچہار دانگ عالم میں امن وآشتی، اخوت و بھائی چارہ کی ایسی فضا قائم ہوجائے گی کہ مختلف مذاہب کے پیرو کار ایک دوسرے کے ساتھ شیر وشکر کی سی زندگی بسر کریں گے اور کسی قسم کی تکلیف کا احساس کسی کو نہیں ہوگا۔ خدا کرے یہ ملاقات مژدہ ونوید امن وآشتی کا سنگ میل قرار پائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .