۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
خواتین

حوزہ/ رسول اللہ صلى عليہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی اپنے اوپر ہونے والے مظالم کو برداشت نہیں کر پا رہا ہے تو وہ میرے اوپر ہوئے مظالم کو یاد فرمالے۔ جہیز دینا ممنوع نہیں ہے۔ اگر والدین تحفے کے طور پر جہیز دیتے ہیں تو اسے قبول کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے لیکن جہیز کا مطالبہ کرنا یا جہیز کے لئے پریشان کرنا حرام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے ریاست اترپردیش ضلع بارہ بنکی میں ایک مدرسے میں پروگرام میں شرکت کرنے آئیں ادیبہ طاہر النساء نے مقامی صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ اسلام میں جہیز کو لعنت قرار دیا گیا ہے۔ اس کے لیے معاشرے میں جہیز کے خلاف بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ خودکشی بھی شریعت میں حرام قرار دی گئی ہے۔ رسول اللہ صلى عليہ و آلہ و سلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص خودکشی کرے گا اسے اس عذاب کے ساتھ جہنم میں بھی رکھا جائے گا۔

طاہرالنساء نے بتایا کہ رسول اللہ صلى عليہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی اپنے اوپر ہونے والے مظالم کو برداشت نہیں کر پا رہا ہے تو وہ میرے اوپر ہوئے مظالم کو یاد فرمالے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہیز دینا ممنوع نہیں ہے۔ اگر والدین تحفے کے طور پر جہیز دیتے ہیں تو اسے قبول کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے لیکن جہیز کا مطالبہ کرنا یا جہیز کے لئے پریشان کرنا حرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی جانب سے لڑکیوں کو خاص تعلیم دی جانی چاہیے کہ ظلم چاہے جتنے ہوں، لیکن ہمیں اس کا ڈٹ کر سامنا کرنا چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .