۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا  علی حیدر فرشتہ

حوزہ/ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں صدر قائم ویلفیئر سوسائٹی مولانا علی حیدر فرشتہ نے حیدرآباد کی اولڈ سٹی ویلفیئر سوسائٹی کو غسل دینے والے افراد کے لئے پی پی کیٹس اور اموات کے ساتھ آنے والے افراد کو ماسک فراہم کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کے شہر حیدرآباد  میں صدر قائم ویلفیئر سوسائٹی مولانا علی حیدر فرشتہ نے حیدرآباد کی اولڈ سٹی ویلفیئر سوسائٹی کو غسل دینے والے افراد کے لئے پی پی کیٹس اور اموات کے ساتھ آنے والے افراد کو ماسک فراہم کیا۔

انہوں نے اس سلسلہ میں کہا کے آج کل کے حالات کو دیکھتے ہوئے یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔کیوں کہ موجودہ وبا سے مرنے والے مومن کے میت کو غسل و نماز جنازہ نہیں ہورہی ہے۔اس کے لئے قائم ویلفیئر سوسائٹی کے ارکان نے متحد ہوکر یہ فیصلہ کیا کہ اس کام کو انجام دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اولڈ سٹی ویلفیئر سوسائٹی جو مرحومین کی غسل و تدفین کے کام کو انجام دیتی ہے،قائم ویلفیئر سوسائٹی اور اولڈ سٹی ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے اس کورونا سے مرنے والوں کو  غسل دینے والے افراد کو یہ پی پی کیٹس پہن کر اموات کو غسل دینا ہوگا اور میت کے ساتھ آنے والے کو ماسک فراہم کیا جائے گا اور ان چیزوں کو تقسیم کرنے کے لئے 2 افراد کو تعین کیا جاۓ گا جنکے ذمہ یہ کام ہوگا۔ اور قائم ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تدفین سے قبل اور بعد میں مقام نماز جنازہ اور قبر کے پاس اور غسل خانہ کو سینیٹرز کیا جائے گا۔قائم ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے دیگر شیعہ قبرستانوں کے لئے پی پی کیٹس اور ماسک فراہم کئے جائیں گے۔

مولانا علی حیدر فرشتہ نے یہ بھی کہا کہ غسل دینے والے افراد کے لئے صاحب خیر حضرات سے بات کر کے انکے لئے میڈیکل انشورنس کروانے کی بھی کوشش کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .