۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سید صبیح الحسین رضوی

حوزہ/ حسب دستور امسال بھی سربراہ تحریک دینداری ، محسن ملت جعفریہ ، خطیب اعظم بانیٔ تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کی یاد میں ۲۶ ؍ مئی سے ۳۱ ؍ مئی تک صوبہ گجرات کے مختلف علاقہ جات میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حسب دستور امسال بھی سربراہ تحریک دینداری ، محسن ملت جعفریہ ، خطیب اعظم بانیٔ تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کی یاد میں ۲۶ ؍ مئی سے ۳۱ ؍ مئی تک صوبہ گجرات کے مختلف علاقہ جات میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔

صلح و مصالحت کی خاطر جھوٹ بولنا حرام نہیں، مولانا سید صبیح الحسین رضوی
مولانا اعجاز حسین

۲۶؍ مئی کو بعد نماز مغربین امبا چوک بھاؤنگر میں مولانا سید صبیح الحسین صاحب قبلہ رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے، عالیشان بھاؤنگر میں مولانا فیروز عباس صاحب قبلہ جوائنٹ سکریٹری تنظیم المکاتب نےاور دلہر باغ میں مولانا اعجاز حسین صاحب قبلہ انسپکٹر تنظیم المکاتب نے مجالس عزا کوخطاب کیا۔

۲۷؍ مئی کو بعد نماز جمعہ جامع مسجد تلاجہ بھاؤنگر میں مولانا فیروز عباس صاحب قبلہ نے اور جامع مسجد ٹانا بھاؤنگر میں مولانا اعجاز حسین صاحب قبلہ نے مجالس عزا کو خطاب کیا۔ اور بعد نماز مغربین مسجد خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت امبا چوک بھاؤنگر میں مولانا سید صبیح الحسین صاحب قبلہ نے، پالی ٹانا بھاؤنگر گجرات میں مولانا فیروز عباس صاحب قبلہ نےاور سیہور بھاؤنگر میں جناب مولانا اعجاز حسین صاحب قبلہ نے مجالس عزا کو خطاب کیا۔

۲۸؍ مئی کو بعد نماز ظہر باغ زہرا احسان پارک جوا پورہ احمدآباد میں مولانا سید صبیح الحسین صاحب قبلہ نے اورجمال پور احمد آباد میں مولانا فیروز عباس صاحب قبلہ نے مجالس عزا کو خطاب کیا۔ اور بعد نماز مغربین وٹوا درگاہ احمد آباد میں مولانا سید صبیح الحسین صاحب قبلہ نےاور مسجد فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا وٹوا احمدآباد میں مولانا فیروز عباس صاحب قبلہ نے مجالس عزا کو خطاب کیا۔

۲۹؍مئی کو بعد نماز مغربین خوجہ مسجد سرخیز احمد آباد میں مولانا فیروز عباس صاحب قبلہ نے ، میتا ضلع بناس کاٹھا میں مولانا اعجاز حسین صاحب قبلہ اور باغ زہرا سلام اللہ علیہا کانودر ضلع بناس کاٹھا میں مولانا سید صبیح الحسین صاحب قبلہ نے مجالس عزا کو خطاب کیا۔

مولانا سید صبیح الحسین رضوی صاحب رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے مومنین کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا: اگر دو اہل ایمان کے درمیان اختلاف کی آگ جلنے لگے تو ہماری ذمہ داری ہے کہ صلح کے پانی سے اسے بجھا دیں ۔دین نے سچ بولنے کا حکم دیا ہے اور جھوٹ کو گناہ کبیرہ بتایا ہے۔ لیکن اگر دو دلوں میں دوری ہو رہی ہو، دو اہل ایمان ایک دوسرے سے دور ہو رہے ہوں ، رشتے ختم ہو رہے ہوں تو اسی دین نے سچ بولنے کو گناہ اور جھوٹ کو جائز قرار دیا ہے تا کہ دو صاحبان ایک ہو جائیں ۔ چاہے وہ میاں بیوی کے درمیان اختلاف ہو، والدین اور اولاد کے درمیان اختلاف ہو یا دوسرے رشتہ داروں یا دینی برادران میں اختلاف ہو۔

صلح و مصالحت کی خاطر جھوٹ بولنا حرام نہیں، مولانا سید صبیح الحسین رضوی
مولانا فیروز عباس

مولانا فیروز عباس صاحب نے مثال دیتے ہوئے کہ اگر بے توجہی کے سبب میرا رومال گر جائے اور کوئی مرد مومن اٹھا کر دے تو فطرت یہ تقاضہ کرتی ہے کہ ہم اس کا شکریہ ادا کریں جب کہ اس نے میری ہی چیز مجھے دی ہے تو جس اللہ نے ہمیں سب کچھ دیا اور اپنا دیا ہے تو اس کا شکر کرنا بدرجہ اولیٰ ہم پر لازم ہے۔

واضح رہے کہ ادارہ تنظیم المکاتب کے اس کاروان تبلیغ میں مذکورہ علماء کے علاوہ مولانا حسن رضا عرشی صاحب اور مولانا سید کیفی سجاد صاحب انسپکٹر تنظیم المکاتب موجود ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .