۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مولانا سید صبیح الحسین رضوی 

حوزہ/ رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے بانیٔ تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کو یاد کرتے ہوئے فرمایا کہ پورے ملک میں بنگال سے کشمیر تک مولانا غلام عسکری طاب ثراہ کے قائم کردہ مکاتب امامیہ سر گرم عمل ہیں ۔ ان مکاتب میں پچاس برس سے زیادہ عرصہ سے دینی تربیت ہو رہی ہے جو آپ کی یادگار ہیں بلکہ آپ کے باقیات الصالحات میں شامل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پونہ/ گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی مولانا سید غلام عسکری ٹرسٹ کی جانب سے پونہ اور اطراف میں سربراہ تحریک دینداری، محسن ملت جعفریہ ، خطیب اعظم بانیٔ تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کی یاد میں ۶؍ جون اور ۷؍ جون کو مجالس عزا منعقد ہوئیں۔

۶؍ جون کو بعد نماز مغربین بیت القائم ومان نگر پونہ میں مولانا سید صبیح الحسین رضوی رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب ، مرکز کنڈوا پونہ میں مولانا فیروز عباس جوائنٹ سکریٹری تنظیم المکاتب اور رضا شاہ ٹرسٹ میں مولانا اعجاز حسین انسپکٹر تنظیم المکاتب نے مجالس عزا کو خطاب کیا۔

۷؍ جون کو بعد نماز مغربین شیعہ جامع مسجد سید واڑہ جنیر میں مولانا سید صبیح الحسین رضوی اور قاضی پورہ منچر میں مولانا فیروز عباس مباکپوری نے مجالس عزا کو خطاب کیا۔

مولانا سید صبیح الحسین رضوی رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے سورہ رعد کی آیت نمبر ۲۸ ’’یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے ہیں اور ان کے دُلوں کو یاد خدا سے اطمینان حاصل ہوتا ہے اور آگاہ ہوجاؤ کہ اطمینان یاد خدا سے ہی حاصل ہوتا ہے‘‘ کو بیان کرتے ہوئے فرمایا : اگر دنیا سکون چاہتی ہے تو اسے وسایل نہیں بلکہ خالق وسایل پر بھروسہ کرنا ہو گا۔ کیوں کہ خالق کی یاد جہاں دلوں کی پاکیزگی کی علامت ہے وہیں اس سے سکون بھی میسر ہوتا ہے۔

مولانا سید صبیح الحسین رضوی نے بانیٔ تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کو یاد کرتے ہوئے فرمایا کہ پورے ملک میں بنگال سے کشمیر تک مولانا غلام عسکری طاب ثراہ کے قائم کردہ مکاتب امامیہ سر گرم عمل ہیں ۔ ان مکاتب میں پچاس برس سے زیادہ عرصہ سے دینی تربیت ہو رہی ہے جو آپ کی یادگار ہیں بلکہ آپ کے باقیات الصالحات میں شامل ہیں۔

مولانا فیروز عباس جوائنٹ سکریٹری تنظیم المکاتب نے مجلس عزا کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا: سب سے بڑی روشنی علم ہے اور سب سے وحشت ناک تاریکی جہالت ہے۔ اسلام نے ہمیں حکم دیا ہے کہ علم حاصل کریں، اسلام کا پہلا حکم ہی تعلیم ہے ’’اقْرَأْ‘‘ پڑھو۔ نبی کریم ؐ نے اگر کسی فضیلت پر فخر کیا تو وہ علم ہے، حکمت ہے ۔ فرمایا: میں علم کا شہر ہوں اور علیؑ اس کے دروازہ ہیں، میں حکمت کا گھر ہوں اور علیؑ اس کا دروازہ ہیں۔ آپؐ نے حکم دیا ’’علم حاصل کرو چاہے چین ہی کیوں نہ جانا پڑے۔‘‘

تنظیم المکاتب کے کاروان تبلیغ میں مذکورہ علماء کے علاوہ مولانا سید حسن رضا عرشی انسپکٹر تنظیم المکاتب ، مولانا سید کیفی سجاد انسپکٹر تنظیم المکاتب ، مولانا سید غازی رضا نقوی (برانچ آفس تنظیم المکاتب ممبئی) شامل تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Kaifi sajjad IN 14:35 - 2022/06/09
    0 0
    Jazakallah
  • سید علی هاشم عابدی IN 14:37 - 2022/06/09
    0 0
    ماشاء الله