۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مولانا سید صبیح الحسین رضوی 

حوزہ/ رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب: اللہ نے ہمارے لئے دین کی پابندی اس لئے ضروری رکھی ہے تا کہ ہم دین پر عمل کرکے اپنی دنیا و آخرت دونوں سنوار سکیں۔ دین کی پابندی سے جہاں آخرت سنورتی ہے وہیں انسان کی دنیا بھی سنور جاتی ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کچچھ/ کاشی پور۔ امام بارگاہ میں منعقد مجلس عزا کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید صبیح الحسین رضوی رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے فرمایا: اللہ نے ہمارے لئے دین کی پابندی اس لئے ضروری رکھی ہے تا کہ ہم دین پر عمل کرکے اپنی دنیا و آخرت دونوں سنوار سکیں۔ دین کی پابندی سے جہاں آخرت سنورتی ہے وہیں انسان کی دنیا بھی سنور جاتی ہے۔

واضح رہے کہ بانیٔ تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ نے حسب ضرورت و موقع مومنین کی بستیوں کے تبلیغی دورہ کی بنیاد رکھی تھی جس پر آج بھی خادمان تنظیم المکاتب عمل پیرا ہیں تاکہ بستیوں میں موجود مومنین سے ملاقات کریں اور دینی تعلیمی صورت حال کا جائزہ لیں اوراسی کے مطابق اقدام کریں۔ اسی سلسلہ میں ۹ ؍ مئی سے ادارۂ تنظیم المکاتب کی جانب سے دو کاروان تبلیغ جسمیں سے ایک کاروان میں مولانا اعجاز حسین انسپکٹر تنظیم المکاتب، مولانا سید شوکت عباس نقوی، مولانا علی حیدر انسپکٹر تنظیم المکاتب شامل ہیں ۔ دوسرا کاروان تبلیغ مولانا سید صبیح الحسین رضوی رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب کی قیادت میں سر گرم عمل ہے جسمیں مولانا سید ممتاز جعفر نقوی مربی اعلیٰ جامعہ امامیہ اور مولانا سید کیفی سجاد انسپکٹر تنظیم المکاتب شامل ہیں ۔

اب تک ادارۂ تنظیم المکاتب کے کاروان تبلیغ نے محمودآباد سیتاپور، کھارپور، مہولی، لکھیم پور کھیری، اورنگ آباد ضلع لکھیم پور ، مغلی ٹولہ ضلع کھیری ، شمرہ لکھیم پور،دھلیا ضلع ہردوئی ، تحصیل ملکنٹھ بلگرام ہردوئی، براہیں ضلع ہردوئی، گھوگھیرا ضلع ہردوئی، گوری خالصہ ہردوئی، معافی ضلع ہردوئی،محمود پور سریاں ضلع ہردوئی،سنڈیلہ ضلع ہردوئی ، قضیارہ سیتاپور، خیرآباد سیتاپور ، عاشق نگر سیتاپور، کچچھہ ضلع رودرپور اتراکھنڈ، کاشی پور اتراکھنڈ،جوالا نگر رامپور کا دورہ کیا ۔ مذکورہ مقامات پر دینی تعلیمی بیدادی جلسے اور مجالس عزا منعقد کی جسمیں بستی کے مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .