۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
معرفت ثقلین

حوزہ/ محفل کے بعد مکتب کے سرپرست حجۃ الاسلام مولانا رضا عباس خان اور مکتب کے مدیر میر محمد علی نے گلپوشی انجام دی اور اعتراف خدمات کے طور پر مولانا مظفر حسین عابدی کی خدمت میں سند پیش کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مکتب معرفت ثقلین حیدرآباد میں مولانا مظفر حسین عابدی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی ، سب سے پہلے مکتب کے طلباء نے تلاوت قرآن مجید کی اس کے بعد بارگاہ معصومین میں منقبت و قصیدہ خوانی کے ذریعہ نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔

محفل کے بعد مکتب کے سرپرست حجۃ الاسلام مولانا رضا عباس خان اور مکتب کے مدیر میر محمد علی نے گلپوشی انجام دی اور اعتراف خدمات کے طور پر مولانا مظفر حسین عابدی کی خدمت میں سند پیش کی ۔

اس محفل میں مکتب معرفت ثقلین کے سرپرست حجۃ الاسلام مولانا رضا عباس خان نے مدیر مکتب میر محمد علی زیدی ، حجۃ الاسلام مولانا ظہیر ، حجۃ الاسلام مولانا علمدار اور پرنسپل اسپرنگڈل اسکول جناب جاوید نے شرکت فرما کر محفل کو زینت بخشی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .