۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
روضہ حضرت عباس

حوزہ/ روضہ حضرت عباس میں چھٹی صدی کے نادر اور قدیم نسخے کی مرمت کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت ابو الفضل العباس کے قرآنی نسخوں کی مرمت کے شعبے کے ڈائریکٹر«لیث لطفی» نے قدیم اور نادر قرآنی نسخے کے حوالے سے کہا: مذکورہ قرآن چھٹی صدی سے متعلق نایاب نسخہ ہے۔

اس نسخے میں آیات کو زعفران اور مشک و عنبر سے لکھا گیا ہے جبکہ حاشیوں کی پھولوں کی نقاشی کے ہمراہ خوبصورتی سے آرائش کی گیی ہیں۔

لطفی کا کہنا تھا: کتاب یا نسخہ پھٹا اور شکستہ تھا اور مہارت سے اس کی مرمت کی جارہی ہے۔

انکا کہنا تھا: جدید ترین اصولوں اور طریقوں سے پھٹے اور مٹے آیات و اوراق کو جوڑا گیا اور تعمیر کے بعد چمڑے کی جلد سے آراستہ کرکے خوبصورت قرآنی باکس میں تعمیر کیا گیا۔

لطفی کے مطابق اس نسخے کو محفوظ بنانے کے لئے اس کی ایک ڈیجیٹل کاپی بھی تیار کرلی  گئی ہے تاکہ کمپیوٹر میں محفوظ بنایا جاسکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .