حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کربلا معلی کے گورنر «نصیف الخطابی» کا کہنا تھا کہ ہم نیمہ شعبان کے موقع پر زائرین کی پذیرائی سے معذرت خواہ ہیں کیونکہ لوگوں کی سلامتی ھماری اولین ترجیح ہے۔
انکا کہنا تھا کہ کربلا کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اور فوج کا پہرہ ہے اور کسی کی آمد و رفت ممکن نہیں، عالمی وباء کا مقابلہ ضروری ہے۔
الخطابی کا کہنا تھا: بعض افراد اور شخصیات نے مجھ سے رابطہ کیا اور کربلا آنے کے خواہشمند تھے تاہم میں نے ان سے معذرت کی اور کہا کہ اس کرونا وبا سے مقابلہ لازمی ہے۔
کربلا کے گورنر نے تمام عقیدت مندوں سے اس سخت فیصلے کی وجہ سے معذرت کی۔