حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ہادی ٹی وی انڈیا یونٹ کے مدیر، مولانا سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ مالک کریم کا لاکھ لاکھ شکر کہ ایک بار پھر ہمیں اپنی مہمانی کی سعادت بخشی۔ اس ماہ رمضان میں اللہ تعالی سے ہم سلامتی،امنیت،مغفرت اور رحمت کی دعا کرتے ہیں۔
ماہ مبارک خود سازی کا بہترین موقع ہے۔انسانی تربیت کے آغاز کا مہینہ ماہ رمضان ہی ہے۔ماہ رمضان اپنے نفس کی اصلاح اور خود کو رشد و ترقی کی راه پر گامزن کرنے کی ابتدا کا مہینہ ہے۔چونکہ اس ماہ میں روح طیب و طاہر ہو جاتی ہے اسی لئے اسے اول سال کا نام دیا گیا ہے۔
مولانا حیدر عباس رضوی نے لاک کے سبب ماہ رمضان کے متعلق کہا کہ ہر برس کی طرح امسال شہر کی مسجدوں میں وہ رونق نہیں،بازاروں میں وہ چہل پہل نہیں جو ماہ صیام میں نظر آتی تھی۔وجہ جانلیوا وائرس کورونا ہے۔آج صحت عامہ کے عالمی ادارہ سمیت ماہرین طب کی تاکید ہے کہ خود کو اجتماع سے دور رکھیں لہذا ہماری زمہ داری ہے کہ ہم اپنے تعلیم یافتہ اور تربیت دیدہ ہونے کہ ثبوت پیش کریں۔گھروں میں عبادت و تلاوت کا اہتمام کریں اور عہد کریں کہ اب یہ دینداری کی فضا ہمیشہ ہمارے گھروں میں باقی رہے گی۔
مولانا نے مزید کہا کہ اس وائرس نے پرواز کرنے والی بے لگام انسانیت کے پر کتر دیے تا کہ اب سے انسان اپنے کو پہچانے اور ساتھ ہی مالک کی کبریائی کا معترف ہو۔
آخر میں کہا کہ ہم پوری دنیا میں امن و امنیت کی دعا کے ساتھ ان ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کو سلام کا تحفہ پیش کرتے ہیں جو اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر انسانیت کی نجات کے لیے شب و روز کوشاں نظر آ رہے ہیں۔

حوزہ/ماہ رمضان اپنے نفس کی اصلاح اور خود کو رشد و ترقی کی راه پر گامزن کرنے کی ابتدا کا مہینہ ہے۔چونکہ اس ماہ میں روح طیب و طاہر ہو جاتی ہے اسی لئے اسے اول سال کا نام دیا گیا ہے۔
-
راه خدا میں خرچ اور ضرورت مندوں کی امداد رسانی، خدا و اہلبیت (ع) کی خوشی کا سبب ہے، انڈین اسلامک اسٹوڈنٹس یونین قم
حوزہ/مولانا حیدر عباس زیدی سے گفتگو کی تو انہوں نے کہا کہ انسان کو کوئ نہ کوئ چیز عزیز ہوتی ہے جسے وہ حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ تو پھر کیا…
-
مولانا سيد قاضى محمد عسكرى کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل
حوزہ/حجۃ الاسلام والمسلمين مولانا سيد قاضى محمد عسكرى حفظہ اللہ مقيم دہلى کو, قلب کی علالت کے پیش نظر انجیوگرافی کیلۓ اسپتال لے جایا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ