۸ خرداد ۱۴۰۳ |۲۰ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 28, 2024
آیت الله شبیری زنجانی

حوزہ/ماہ مبارک رمضان، دنیا میں پھیلے کرونا سے روبرو ہونے کے سبب مقلدین نے روزہ کے سلسلے میں مراجع تقلید سے سوالات پوچھے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله شبیری زنجانی نے ماہ مبارک رمضان کو دنیا میں پھیلے کرونا سے روبرو ہونے کے سبب، مقلدین کی جانب سے روزہ کے سلسلے میں سے کئے گئے سوال کا جواب دیا۔

حضرت آیت الله شبیری زنجانی کا جواب متن:

ماہر ڈاکٹرس کی تشخیص کے تحت اگر روزہ رکھنے میں اس بیماری میں مبتلاء ہونے اور ضرر کا خوف موجود ہو تو روزہ نہ رکھے ، البتہ کھلے عام روزہ خواری اور اس ماہ مبارک کی بے احترامی نہ کرے ۔

نیز اگر شرائط کی تبدیلی کے ساتھ جیسے گھر میں رہ کر اور صحت کے اصولوں کی مراعات کرکے نیز بغیر مشقت کے اب دار اور طاقتور چیزوں کے استعمال سے اس نقصان کو دور کرسکتا ہے تو ایسا کرے اور روزہ رکھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .