۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
حجت‌الاسلام‌والمسلمین سید احمد حسینی خراسانی
 ماہ رجب بخشش کا اور گناہوں کے دور ہونے کا مہینہ ہے

حوزہ / ایران کی خبرگان اسمبلی (اسمبلی آف ایکسپرٹس) کے ممبر نے ماہ رجب کی بے شمار فضیلتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ مہینہ بخشش اور گناہوں کے برطرف ہونے کا مہینہ ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد حسینی خراسانی نے حوزہ نیوز ایجنسی  گفتگو کرتے ہوئے امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا: ماہ رجب، شعبان اور رمضان بہت فضیلت والے مہینے ہیں۔ بزرگ علماء نے احادیث اور روایات کی روشنی میں ان مہینوں کی فضیلت کو بیان کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ان تین مہینوں میں خدا کے خاص بندوں پر رحمت الہی کے دروازے کھل جاتے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین حسینی خراسانی نے کہا:ان مہینوں میں استغفار کرنے کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے اور استغفار کے آثار میں سے ایک یہ ہے کہ اس کی وجہ سے گناہ جھڑ جاتے ہیں۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا: تیرہ، چودہ اور پندرہ رجب کو "ایام البیض" کہا جاتا ہے کہ جن کی فضیلت بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا: 15 رجب کو عمل ام داود کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔ مومنین کو چاہیے کہ وہ ان ایام سے جہاں تک ممکن ہو بھرپورمعنوی استفادہ کریں۔

انہوں نے ملک میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: ان پر فضیلت ایام میں اولیاء خدا سے توسل کرکے اور خدا کی بارگاہ میں گریہ و زاری کرتے ہوئے خدا سے اس مصیبت کے ٹل جانے کی دعا کرنی چاہیے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی خراسانی نے مسلمانوں کے پہلے امام(ع) کی سیرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہمیں ان حالات میں امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی طرح دوسروں کی فکر میں ہونا چاہیے اور ایک دوسرے کی مدد کر کے اس بحران سے نکلنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .