۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
آیت الله سبحانی

حوزہ/ 8 ربیع الاول حضرت عسکری علیہ السلام کا یوم شہادت ہے اور آپ کی شہادت کے ساتھ ہی خلافت و امامت آپ کے فرزند حضرت مہدی موعود عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کو منتقل ہو گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی نے حوزہ نیوز ایجنسی کو فراہم کردہ ایک متن میں آٹھویں ربیع الاول اور حضرت ولی عصر (عجل) کی امامت کے آغاز کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ جسے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

تمام علماء اسلام سے منقولہ متواتر روایات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارہ جانشین ذکر ہوئے ہیں، ان میں سے سب سے پہلے حضرت امیر المومنین علی بن ابیطالب علیہما السلام ہیں اور آخری حجت خدا حضرت مہدی عجل ہیں جو اپنے ظہور کے ساتھ دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے۔

8 ربیع الاول حضرت عسکری علیہ السلام کا یوم شہادت ہے اور آپ کی شہادت کے ساتھ ہی خلافت و امامت آپ کے فرزند حضرت مہدی موعود عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کو منتقل ہو گئی۔

ہم دنیا کے تمام مسلمانوں بالخصوص شیعیانِ حیدر کرار کو حضرت مہدی موعود عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی امامت کے آغاز کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور خداوند متعال سے دعا گو ہیں کہ وہ ان کے ظہور میں تعجیل فرمائے۔ وہ امام، جو اپنے ظہور کے ساتھ ایک متحدہ عالمی حکومت قائم کرے گا اور انسانیت کو جہالت، خود غرضی اور جنگ جدل سے نجات دلائے گا۔ ان شاءاللہ

قم - جعفر سبحانی

8 ربیع الاول اور حضرت ولی عصر (عجل) کی امامت کے آغاز کے بارے میں آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی کی نظر

تبصرہ ارسال

You are replying to: .