۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
آیت اللہ نوری ہمدانی

آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے کہا ہے کہ 9 ربیع الاول، امام زمانہ حضرت حجت بن الحسن العسکری (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی امامت کا آغاز ہے اور یہ دن امام سے تجدید بیعت اور غیبت کے دور میں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کا بہترین دن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے 9 ربیع الاول کی مناسبت سے ایک تحریر میں فرمایا : یہ دن امام زمانہ (عج) کی آغاز امامت کا دن ہے اور اس دن دنیا بھر میں امام کے عاشقوں اور ظہور کے منتظر مومنین امام کی طرف خاص توجہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 ربیع الاول غدیر کا تسلسل ہے، جس میں امام زمانہ (عج) سے تجدید عہد کیا جاتا ہے اور لوگ امام کے حقوق اور اپنی ذمہ داریوں کا اعادہ کرتے ہیں۔

انہوں نےکہا: دعائے افتتاح میں ذکر ہے: اللّهُمَّ إنّا نَرغَبُ إلَیکَ فی دَولَةٍ کَریمَةٍ تُعِزُّ بِهَا الإِسلامَ وأهلَهُ وتُذِلُّ بِهَا النِّفاقَ وأهلَهُ "اے اللہ! ہم تجھ سے ایسی عظیم حکومت چاہتے ہیں جس میں اسلام اور مسلمانوں کو عزت ملے اور نفاق اور منافقین ذلیل و خوار ہوں۔"

آیت اللہ نوری ہمدانی نے مزید کہا : یہ دن امام زمانہ (عج) کی ولایت اور زمین پر خدا کی حجت سے بیعت کرنے کا دن ہے، اسی دن امام زمانہ (عج) کی امامت کا آغاز ہوا، جو دین کو زندہ کرنے والے، ظلم اور ستم کو مٹانے والے اور دنیا میں عدل و انصاف کی حکومت قائم کرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا : یہ دن دنیا بھر کے مسلمانوں، بالخصوص محبان اہل بیت (علیہم السلام) کے لیے خوشی اور برکت کا دن ہے، ہمیں امید ہے کہ جلد ہی امام کی ولایت کے زیر سایہ تمام اسلامی ممالک ظلم و ستم سے نجات پائیں گے، خاص طور پر ظالم صیہونیوں اور وہابیوں کے شر سے۔

حضرت علی علیہ السلام کے ایک قول کو نقل کرتے ہوئے انہوں نے فرمایا:امام علی علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:انْتَظِرُوا الفَرَجَ وَلا تَیْأَسُوا مِنْ رَوحِ اللهِ، فَإِنَّ أَحَبَّ الأعْمَالِ إِلی اللهِ (عزَّ وجلَّ) انْتِظَارُ الفَرَجِ مَادَامَ عَلَیْهِ العَبْدُ المؤمِنُ، وَالمُنتَظِرُ لأمرِنَا کَالْمُتَشَحِّطِ بِدَمِهِ فِی سَبِیلِ اللهِ "خدا کی رحمت سے نا امید نہ ہوں، بہترین عمل ظہور امام زمانہ (عج) کا انتظار ہے، اور جو شخص ہمارے امر کا انتظار کرتا ہے وہ ایسا ہے جیسے وہ خدا کی راہ میں اپنے خون میں نہا رہا ہو۔"

آخر میں آیت اللہ نوری ہمدانی نے تاکید کی کہ 9 ربیع الاول، امام زمانہ (عج) کی امامت کا آغاز اور ان سے تجدید عہد کا دن ہے، ہمیں اس دن اپنے ایمان کو تازہ کرنا چاہیے اور اپنی ذمہ داریوں کو پہچان کر امام کی نصرت کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس عظیم اور مبارک دن کو عقلمندی کے ساتھ منانا چاہیے اور ایسی کسی بھی حرکت سے اجتناب کرنا چاہیے جو امت میں تفرقہ ڈالے اور جو حضرات معصومین (علیہم السلام) کی مرضی کے خلاف ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .