۸ ربیع الاول
-
8 ربیع الاول اور حضرت ولی عصر (عجل) کی امامت کے آغاز کے بارے میں آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی کی نظر
حوزہ/ 8 ربیع الاول حضرت عسکری علیہ السلام کا یوم شہادت ہے اور آپ کی شہادت کے ساتھ ہی خلافت و امامت آپ کے فرزند حضرت مہدی موعود عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کو منتقل ہو گئی۔
-
آج ہمارا امام ہم سے جدا ہوگیا
حوزہ/ماہ عزاء کے اختتام پر آپ کو ہر طرف اس نوحہ کی گونج سنائی دے گی اس کے مضمون پر توجہ دیں تو غم واندوہ کے بادل ذہنوں پر چھانے لگتے ہیں اور امام باڑے اور عزاء خانے سنساں و ویران نظر آنے لگتے ہیں کہ کیا واقعاً عزت و شرافت والا عظیم مہمان ہم سے رخصت ہو جائے گا اور دل پر پتھر رکھ کر کہنا پڑے گا ۔۔۔ کرب و بلا کے پیاسہ مہمان خدا حافظ ۔۔۔
-
امام حسن عسکری نے رشد وہدایت کیلئے بے پناہ جدوجہد کی، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: حضرت امام حسن عسکری نے حکمرانوں کے ظلم و ستم اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے اپنے نائبین و مخلصین کے ذریعہ پیغام حق و صداقت عوام تک پہنچایا۔ آپ کی عظمت و بزرگی کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ پوری کائنات جس مسیحا کی منتظر ہے وہ انہی کے فرزند صالح حضرت امام مہدی ہیں۔
-
امام حسن عسکریؑ کی علمی، سیاسی و اخلاقی کی زندگی کا مختصر جائزہ
حوزہ/ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی عمر بہت مختصر ہے، صرف اٹھائیس برس مگر اس محدود اور مشکلات سے بھری ہوئی زندگی میں بھی آپ کے علمی فیوض کے دریا، سیاسی بصیرت اور اخلاقی دروس سے بڑے بڑے بلند پایہ کو سیراب ہونے کا موقع دیا۔ تبلیغ دین اور اسلام و انسانیت کا فروغ ان کا مقصد زیست ہوتا رہا۔
-
پاکستان، چپ تعزیہ پر حملے کا منصوبہ رکھنے والے دہشتگرد ہلاک
حوزہ/پاکستان میں چُپ تعزیہ کا جلوس 8 ربیع الاول کو حضرت امام حسن عسکری (ع) کی شہادت کے موقع پر نکلتا ہے، اس سے ایک روز قبل دو طالبانی دہشتگردوں کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا۔
-
ویڈیو/ امام حسن عسکری (ع) کی علمی خدمات اور امام عصر کے ظہور کی تیاری
حوزہ/ حجۃ الاسلام نصرت علی جعفری نے "امام حسن عسکری(ع) کی علمی خدمات اور امام عصر کے ظہور کی تیاری" کے عنوان سے مختصر گفتگو کی ہے۔ پیشکش: مجمع جہانی اہلبیت علیہ السلام