۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مراسم شهادت امام حسن عسکری علیه السلام در کاکی

حوزہ / ایران کے شہر کاکی کے امام جمعہ نے حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام نے شیعوں کو حضرت امام عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی غیبت کے زمانے کے لیے آمادہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر کاکی کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین حسینی پور نے اس شہر میں امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ ایک مجلس عزا سے خطاب کیا۔

انہوں نے امام میں امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کے علل و اسباب بیان کرتے ہوئے کہا: امام علیہ السلام نے چھ سال تک اپنے نائبین کے ذریعہ شیعوں سے رابطہ رکھا۔ اس طرح انہوں نے اپنے شیعوں کو امام عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی غیبت کے زمانے کے لیے آمادہ کیا۔

یاد رہے کہ شیعیان اہل بیت علیہم السلام کے گیارہویں امام حسن عسکری علیہ السلام امام ہادی علیہ السلام کے بیٹے اور امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے والد گرامی ہیں۔ آپ 8 ربیع الاول 260 ہجری قمری میں معتمد عباسی کے دور حکومت میں 28 سال کی عمر میں شہید ہوئے اور آپ کا مرقد عراق کے شہر سامرا میں اپنے والد گرامی کے مرقد کے ساتھ ہے اور یہ حرم، حرمِ عسکریین (ع) کے نام سے معروف ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .