۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
یوم مادری زبان

حوزہ/فوکس اسکول اپنے اطراف میں بسنے والوں سے ان کی معیشت اور آمدنی کا خیال کرتے ہوئے ان سے کم سے کم فیس لے کراعلیٰ درجہ کی تعلیم دیتا ہے اور معاشرہ کی خدمت کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں واقع فوکس اسکول، جس کی خاصیت یہ ہے کہ وہ ایشیا کا سب سے کم معاوضہ کا آئی بی اسکول ہے۔ عام طور پر آئی بی اسکول کی فیس لاکھوں اور ہزاروں میں ہوتی ہے۔ جبکہ فوکس اسکول اپنے اطراف میں بسنے والوں سے ان کی معیشت اور آمدنی کا خیال کرتے ہوئے ان سے کم سے کم فیس لے کر اعلیٰ درجہ کی تعلیم دیتا ہے اور معاشرہ کی خدمت کرتا ہے۔

آئی بی ایک ایسا ادارہ ہے جو مادری زبان کو ترجیح دیتا ہے۔ اور وہ چاہتا ہے کہ طلباء اپنی مادری زبان کو اچھی طرح لکھنا اور پڑھنا سیکھیں۔

فوکس اسکول میں انگریزی کے علاوہ تین زبانیں ہندی اردو اور تلگو پڑھائی جاتی ہیں۔ اسکول میں لینگویج ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ " یوم مادری زبان " کے موقع پر ان تین زبانوں کے علاوہ اردو،  فارسی، عربی، فرینچ، تمل، رشین، اسپینش، ہندی اور تلگو  زبان میں بچوں کو استقبالیہ کلمات سکھائے گئے اور ان زبانوں میں بات کرنا سکھانے کے لئے مہمانان خصوصی کو دعوت دی گئی۔

طلباء نے ان تمام زبانوں کی مٹھاس سے لطف اٹھایا اور بہت خوش نظر آئے سبھی بچوں نے بہت سے جملے سیکھے اور اس کو استعمال کیا۔

جب کرے بات تو ہر بات سے خوشبو آئے 
ایسی بولی وہی بولے جسے اردو آئے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .