۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
حج 2020

حوزہ/رواں سال اردو، انگریزی، فارسی، بنگالی، ترکش، فرانسیسی، چینی، روسی، ہوسا اور مالے زبان میں خطبہ حج نشرہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سعودی حکومت نے رواں سال خطبہ حج کا ترجمہ دس زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بار خطبے کا اردو ترجمہ بھی نشر کیا جائے گا ۔

صدر امور حرمین شریفین شیخ عبدالرحمن السدیس نے ایک میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اسلام کا پیغام پوری دنیا میں موجود سامعین تک پہنچانے کے لیے خطبہ حج دس زبانوں میں نشر ہوگا اور اس بار خطبہ حج کا ترجمہ پانچ کے بجائے دس زبانوں میں ہوگا۔

شیخ عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ رواں سال اردو، انگریزی، فارسی، بنگالی، ترکش، فرانسیسی، چینی، روسی، ہوسا اور مالے زبان میں خطبہ حج نشرہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .