حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولائے متقیان امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر مکتب معرفت ثقلین حیدرآباد کے معصوم بچوں نے نذر کا اہتمام کیا۔ اور قصیدہ خوانی کے ذریعہ جشن کا آغاز کیا جس میں ۱۴ معصوم بچوں نے اپنی خوبصورت آواز میں قصیدہ خوانی کی ۔ جشن کی نظامت حوزۃالمہدی العلمیہ حیدرآباد کے ایک طالب علم مولوی راشد علی نے کی ۔ اختتام جشن پر مکتب کے مدرس مولانا سید شاداب احمد رضوی نے تقریر کیا جس میں فضائل امیر کائنات سے بچوں کو آگاہ کیا اور کہا ولایت ایک ایسی نعمت ہے جس کے سلب ہو جانے کے بعد " حبطت اعمالہم " سارے عمل بے کار ہو جاتے ہیں لہذا اس نعمت کو سنبھال کر رکھنا ہے جو والدین کی جانب سے تحفے میں ملتی اور خاص عنایت پروردگار ہوتی ہے۔ مولانا شاداب احمد رضوی نے یہ بھی کہا کہ مکتب معرفت ثقلین اس عنوان سے بھی ہندوستان کا پہلا مکتب ہے جہاں ولادت و شہادت معصومین علیہم السلام کے موقع پر چھٹی نہیں ہوتی بلکہ طلباء جشن یا مجلس کرتے ہیں اور اسی بہانے ان کی تربیت کی جاتی ہے کہ طلباء و طالبات قصیدہ خوانی ، سوز ، سلام ، مرثیہ خوانی اور تقریر یا نوحہ خوانی سیکھتے ہیں۔ ماشاء اللہ سے مکتب معرفت ثقلین میں سالوں بھر داخلہ ممکن ہوتا ہے اس عنوان سے کہ پتہ نہیں کب کس کو توفیق پروردگار حاصل ہوجائے اور وہ مکتب کا رخ کرے اس لئے زوزانہ بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے اور اب تک ایک سو پچاس طلباء و طالبات داخل ہو چکے ہیں ۔ خدایا ہماری توفیقات میں اضافہ فرمائے اور ہمارے امام کو ہم سے راضی و خوشنود فرمائے۔
![حیدر آباد، ننھے بچوں کا اظہار عقیدت حیدر آباد، ننھے بچوں کا اظہار عقیدت](https://media.hawzahnews.com/d/2020/03/12/4/937065.jpg)
حوزہ/مولائے متقیان امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر مکتب معرفت ثقلین حیدرآباد کے معصوم بچوں نے نذر کا اہتمام کیا۔ اور قصیدہ خوانی کر کے جشن مولود کعبہ منایا۔
-
مکتب معرفت ثقلین، ڈیجیٹل طریقہء تعلیم پر مبنی مکتب/ایک رپورٹ
حوزہ/" دارالقرآن "مکتب معرفت ثقلین ، حوزۃالمہدی العلمیہ حیدرآباد میں ہندوستان کا پہلا ڈیجیٹل مکتب ہے جہاں بچوں کی ابتدائی دینی تعلیم سے روشناس کرانے کے…
-
ہندوستان کا پہلا ڈیجیٹل مکتب لاک ڈاؤن میں بھی سرگرم عمل+تصاویر
حوزہ/مکتب کے مدرس سید شاداب احمد کا کہنا ہے کہ اس دوران مکتب کی شہرت میں اضافہ ہواہے اور ہندوستان کے دیگر شہروں پٹنہ ، مظفر پور ، دلی ، کلکتہ بلگلور اور…
-
کرگل مطہری ایجوکیشنل سوسائیٹی کی جانب سے ایچ پی سی ایل سوپر 30 امتحانات کا انعقاد
حوزہ/ اس امتحان کا اصلی مقصد ایسے طالباء و طالبات کو موقع فراہم کرانا ہے جو اقتصادی اور دوسرے وجوہات کے بناء پر بڑے شہروں کے مراکز میں تعلیم حاصل کرنے…
-
مکتب سدرۃ المنتہیٰ، حیدرآباد کی جانب سے بچوں کے لئے سوانح حیات امام رضا (ع) آن لائن کلاسز
حوزہ/آن لائن مکتب سدرۃ المنتہیٰ ، حیدرآباد کے معصوم بچوں کو رضائے غریب کی شہادت کے موقع پر ان کی سوانح حیات سے روشناس کرایا گیا۔
-
کرگل میں مطهرى ایجوکیشنل سوسایٹى کی جانب سے عشرہ فجر کی تقریب
حوزہ/امام خمینى میموریل ٹرسٹ کرگل مختلف شعبہ جات کے زیر اهتمام دهہ فجر اسلامى کے دوسرے دن کے موقع پر مطهرى ایجوکیشنل سوسایٹى(IKMT) کرگل کى طرف سے عظیم…
-
مکتب سدرۃ المنتہیٰ حیدرآباد اور مکتب معرفت ثقلین میں بچوں نے کیا آن لائن جشن شاہ خراسان+تصاویر
حوزہ/آن لائن مکتب سدرۃ المنتہیٰ اور ہندوستان کا پہلا ڈیجیٹل مکتب معرفت ثقلین حیدرآباد کے طلباء و طالبات نے ۱۱ ذی قعدۃ الحرام کو سہ پہر ۳ بجے آن لائن "…
-
جشن بتول میں مکتب معرفت ثقلین حیدر آباد کے نونہالوں کا معصومانہ اجتماع
حوزہ/ڈیجیٹل مدرسہ "مکتب معرفت ثقلین" نونہالان ملت کی روحانی تربیت میں مشغول ہے، اسی سلسے میں مکتب کے توسط سے جشن بتول کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے…
-
-
عالمی "یوم مادری زبان " کے موقع پر فوکس اسکول، حیدر آباد میں بچوں کی کار گزاری+تصاویر
حوزہ/فوکس اسکول اپنے اطراف میں بسنے والوں سے ان کی معیشت اور آمدنی کا خیال کرتے ہوئے ان سے کم سے کم فیس لے کراعلیٰ درجہ کی تعلیم دیتا ہے اور معاشرہ کی…
آپ کا تبصرہ