حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہزادی کونین خاتون جنت سیدۂ کائنات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت کے موقع پر ڈیجیٹل مدرسہ " مکتب معرفت ثقلین " میں جشن بتول کا انعقاد عمل میں آیا جشن سے قبل بچوں کی جانب سے دسترخوان کا اہتمام تھا اور جشن کے بعد حوزۃالمہدی کی جانب سے منعقدہ نمائش میں بچوں کو سیدہ کائنات کے جہیز کی شبیہ کی زیارت کرائی گئی اس موقع پر مکتب کے مدرس سید شاداب احمد رضوی نے بچوں کو شہزادی کو ملے جہیز کا تعارف کرایا اور بچوں کو جہیز کی لعنت سے دور رہنے اور اپنے گھر والوں کو دور رکھنے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ شہر حیدرآباد میں اس مکتب کی خدمات کو عوام کی جانب سے سراہا جارہا ہے، اس مکتب سے 120 طلباء و طالبات کسب فیض کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ