۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مکتب

حوزہ/مولائے متقیان امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر مکتب معرفت ثقلین حیدرآباد کے معصوم بچوں نے نذر کا اہتمام کیا۔ اور قصیدہ خوانی کر کے جشن مولود کعبہ منایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولائے متقیان امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر مکتب معرفت ثقلین حیدرآباد کے معصوم بچوں نے نذر کا اہتمام کیا۔ اور قصیدہ خوانی کے ذریعہ جشن کا آغاز کیا جس میں ۱۴ معصوم بچوں نے اپنی خوبصورت آواز میں قصیدہ خوانی کی ۔ جشن کی نظامت حوزۃالمہدی العلمیہ حیدرآباد کے ایک طالب علم مولوی راشد علی نے کی ۔ اختتام جشن پر مکتب کے مدرس مولانا سید شاداب احمد رضوی نے تقریر کیا جس میں فضائل امیر کائنات سے بچوں کو آگاہ کیا اور کہا ولایت ایک ایسی نعمت ہے جس کے سلب ہو جانے کے بعد " حبطت اعمالہم " سارے عمل بے کار ہو جاتے ہیں لہذا اس نعمت کو سنبھال کر رکھنا ہے جو والدین کی جانب سے تحفے میں ملتی اور خاص عنایت پروردگار ہوتی ہے۔ مولانا شاداب احمد رضوی نے یہ بھی کہا کہ مکتب معرفت ثقلین اس عنوان سے بھی ہندوستان کا پہلا مکتب ہے جہاں ولادت و شہادت معصومین علیہم السلام کے موقع پر چھٹی نہیں ہوتی بلکہ طلباء جشن یا مجلس کرتے ہیں اور اسی بہانے ان کی تربیت کی جاتی ہے کہ طلباء و طالبات قصیدہ خوانی ، سوز ، سلام ، مرثیہ خوانی اور تقریر یا نوحہ خوانی سیکھتے ہیں۔  ماشاء اللہ سے مکتب معرفت ثقلین میں سالوں بھر داخلہ ممکن ہوتا ہے اس عنوان سے کہ پتہ نہیں کب کس کو توفیق پروردگار حاصل ہوجائے اور وہ مکتب کا رخ کرے اس لئے زوزانہ بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے اور اب تک ایک سو پچاس طلباء و طالبات داخل ہو چکے ہیں ۔ خدایا ہماری توفیقات میں اضافہ فرمائے اور ہمارے امام کو ہم سے راضی و خوشنود فرمائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .