۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
تصاویر / بازگشایی حرم حضرت معصومه (س)

حوزہ/ آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی الرضا  علیہ السلام اورحضرت فاطمه معصومه (س) کے حرم مطہر کو انسداد کورونا کی اعلی کمیٹی کی منظوری کے بعد آج تقریبا 69 دن کے بعد زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی الرضا  علیہ السلام اورحضرت فاطمه معصومه (س) کے حرم مطہر کو انسداد کورونا کی اعلی کمیٹی کی منظوری کے بعد آج تقریبا 69 دن کے بعد زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

 زائرین کل رات سے ہی حرم رضوی کے ارد گرد پہنچنا شروع ہو گئے تھے تاکہ وہ سب سے پہلے حرم مطہر میں مشرف ہونے کی سعادت حاصل کرسکیں تاہم آج صبح حرم رضوی اور حرم حضرت معصومہ کے دروازے کھل گئے اور زائرین نے حرم میں پہنچ کر امام رؤوف کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

اطلاعات کے مطابق حرم رضوی کی زیارت کے لئے طبی پروٹوکول پر عمل در آمد ہو رہا ہے اور زائرین طبی ہدایات کے مطابق  زیارت کا شرف حاصل کر رہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .