۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
نماز

حوزہ/ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی و ملکوتی بارگاہ میں نماز عید الفطر آیت اللہ سید احمد علم الھدیٰ کی امامت میں ادا کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نماز عید الفطر کے روحانی و معنوی پروگرام کا آغاز صبح 6 بجے تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کے بعد نماز عید الفطر اور زکواۃ فطرہ سے متعلق چند ایک فقہی مسائل بیان ہوئے اور آخر میں مشہد مقدس کے امام جمعہ اور صوبہ خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ سید احمد علم الھدیٰ کی امامت میں نماز عید الفطر ادا کی گئ۔

اس کے علاوہ عید الفطر کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن انقلاب اسلامی میں نقارے بجائے گئے اور نماز عید الفطر میں شرکت کرنے والے نمازیوں میں متبرک پیک بھی تقسیم کئے گئے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ زائرین و مجاورین کی سہولت کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام کے تمام صحنوں میں مکمل طور پر قالینیں بچھائی گئیں تھیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .