۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آغا سید حسن موسوی  الصفوی

حوزہ/ احادیث نبویؐ میں جہاں ایک انسان قتل کو پوری انسانیت کاقتل قرار دیا گیا ہے وہیں ایک انسان کی زندگی بچانے کو پوری انسانیت بچانے کے ساتھ تعبیر کیا گیا ہے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا مریضوں کے لئے خون کا عطیہ نئی زندگی کی نوید ہوتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عطیہ خون کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ خون کا عطیہ دینا جذبۂ انسانیت اور ایثار و انسانی ہمدردی کا شاندار مظاہرہ ہے خون کا عطیہ دے کر قیمتی انسانی جان کو بچانے سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ احادیث نبویؐ میں جہاں ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کاقتل قرار دیا گیا ہے وہیں ایک انسان کی زندگی بچانے کو پوری انسانیت بچانے کے ساتھ تعبیر کیا گیا ہے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا مریضوں کے لئے خون کا عطیہ نئی زندگی کی نوید ہوتی ہے ہمیں ایسے افراد بالخصوص نوجوان طبقے کے اس جذبہ انسانیت کو خراج تحسین پیش کرنا چائے اور ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چائے جو اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو خون کا عطیہ دینے میں پیش پیش رہتے ہیں۔

آغا صاحب نے اس معاملے میں انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ نوجوانان کی کارکردگیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تنظیم سے وابسطہ نوجوان کارکن نہ صرف ایم محرم کے دوران بلڈ ڈونیشن کیمپوں کا انعقاد کرکے بڑی مقدار میں خون کا عطیہ دیتے ہیں بلکہ وقتاً فوقتاً اسپتالوںمیں زیر علاج مریضوں کو خون کا عطیہ دے کر جذبہ حسینیت ؑ اور جذبہ انسانیت کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ انجمن شرعی شیعیان خدمت انسانیت کے اس حیات آفرین پہلو کا دائرہ مزید وسیع کرنے کے لئے نوجوان طبقے سے دست تعاون کے لئے پر امید ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .