۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
قم المقدسہ میں مراسم شعر و ادب "سردار دل ہا" کا انعقاد

حوزہ/ شہیدان راہ حق کی یاد میں حوزہ علمیہ قم المقدسہ میں دبیر خانہ سردار قاسم سلیمانی کی جانب سے مراسم شعر و ادب "سردار دل ہا" کا با مقام مدرسہ حجتیہ؛ سالن شہیدین مجتمع آموزش عالی فقہ میں انعقاد کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شہادت ایک ایسا بلند و ارفع اور اعلی مقام ہے کہ جس کی جستجو میں ایک ایسا با ایمان شخص کہ جو اسلام کی نسبت، پختہ، مضبوط اور غیر متزلزل عقیدے کا حامل انسان ہوا کرتا ہے وہ اس راہ میں آنے والی تمام مشکلات کو برداشت کرتے ہوئے اپنے پورے سرمایۂ حیات کو داؤ پر لگاتا دیتا ہے تا کہ روئے زمین پر اللہ کے مقصد اور ہدف کو تحقق بخشے۔

ان ہی شہیدان راہ حق کی یاد میں حوزہ علمیہ قم المقدسہ میں دبیر خانہ سردار قاسم سلیمانی کی جانب سے مراسم شعر و ادب "سردار دل ہا" کا با مقام مدرسہ حجتیہ؛ سالن شہیدین مجتمع آموزش عالی فقہ میں انعقاد کیا گیا ہے۔

پروگرام کی تفصیلات؛ ۲۶ دسمبر ۳ بجے ظھر سے ۶ بجے تک۔جسمیں تلاوت کے فرائض حافظ کل قرآن مجید
سید حسین محمد رضوی اور نظامت مولانا مبین حیدررضوی انجام دیں گے۔

افتتاحی تقریر حجت الاسلام والمسلمین آقای صرفی معاونت فرھنگی آموزش عالی فقہ ومعارف اور اختتامی تقریر حجت الاسلام والمسلمین آقای خراسانی نژاد مدظلہ العالی انجام دیں گے۔

شعراء میں عباس ثاقب، صایب جعفری، احمد شھریار، ارشد فرات، ممتاز حسین عاطف، حسن رضا، عنایت علی،محمد ابراہیم نوری، یوسف دانش، کاچو اظھر عباس، علی محمد مرزا، رضوان علی سرور، عرفان عالم پوری، معظم حسین، ضیغم عباس نقوی، زین العابدین خویی، نظر عباس، مبین حیدر، عسکری امام، محمد وزیر حسن، ذیشان حیدر زیدی، یاوررضا، سید لیاقت علی کاظمی، ظھورمھدی مولایی، شمع محمد رضوی، واحدرضا کے اسماء قابل ذکر ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .