۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
خطیب اکبر

حوزہ/خطیب اکبر مولانا مرزا محمد اطہر صاحب کی یاد میں علی نگر امہٹ سلطان پور میں باب خطیب اکبر مولانا مرزا محمد اطہر و خطیب اکبر روڈ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خطیب اکبر مولانا مرزا محمد اطہر صاحب کی یاد میں علی نگر امہٹ سلطان پور میں باب خطیب اکبر مولانا مرزا محمد اطہر و خطیب اکبر روڈ کا سنگ بنیاد ۲/دسمبر کو دن میں ۱۱/بجے رکھا جائے گا۔

اطلاع کے مطابق یہ پروگرام مولانا اعجاز اطہر و مولانا یعسوب عباس ، مولانا محمد نسرین خان پردھان و امام جمعہ امہٹ مولانا محمد جعفر ظہور کی موجودگی میں منعقد ہوگا۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر مولانا ببر علی خاں سلطان پور، مولانا مصطفیٰ اسلامی سلطان پور، مولانا محفوظ الحسن خان پرنسپل ناصریہ عربی کالج جونپور، مولانا خادم حسین خان بھنولی سادات، مولانا ذیشان حیدر، مولانا فیضی خان، جناب صفدر حسین سابق ایم ایل اے سلطان پور، سوریہ بھان سنگھ ایم ایل اے سلطان پور، جناب ذیشان حسین سماجک کارکن، جناب محمد ظہرین، جناب حیدر مہدی سماجک کارکن، مرزا محمد فیروز عباس اور مرزا محمد ابو طیب موجود رہیں گے۔ یہ اطلاع ناظم حسین خان نے دی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .