۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
کتاب زن در تورات و قرآن

حوزہ / محمد حسین معزی کی تحریر کردہ کتاب "زن در تورات و قرآن" (تورات اور قرآن میں خواتین) کا دوسرا ایڈیشن زحل پبلیکیشن کی جانب سے شائع ہو کر منظر عام پر آ گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام محمد حسین معزی کی تحریر کردہ کتاب "زن در تورات و قرآن" (تورات اور قرآن میں خواتین) کا دوسرا ایڈیشن منظر عام پر آ گیا ہے۔ اس ایڈیشن کو "زحل پبلیکیشن" نے شائع کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کتاب میں قدیم نصوص (عہد نامہ قدیم اور قرآن مجید) میں خواتین کے تقابلی موازنہ خاص طور پر تخلیق کا واقعہ، بہشت سے اخراج، انبیاء (ابراہیم، یوسف اور موسیٰ علیہم السلام)کی داستانوں کو پیش کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شریعتِ موسوی اور شریعتِ محمدی میں احکام (ازدواج، طہارت، زنا اور حجاب) اور حقوق (وراثت اور طلاق) کا تقابلی موازنہ پیش کیا گیا ہے۔ اسی طرح اس کتاب میں عہد عتیق و جدید اور تلمود (زبانی شریعت) اور یہودی علماء کے اجتہاد کے طریقہ کار کے بارے میں بھی مختصر اور مفید معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

ان دو صاحبِ شریعت ابراہیمی مذاہب کا موازنہ، اس جامع (مفید اور مختصر) کتاب کی بنیادی خاصیت ہے۔

کتاب کے مصنف نے اس کتاب میں عمومی روش کے برعکس، عہد عتیق اور یہودیت کی بنیادی شریعت کے دیگر متون کو احترام کے ساتھ بیان کیا ہے۔ تاہم، تحقیقی احترام کے ساتھ مصنف نے بعض مسائل کے نقد کو بھی بیان کیا ہے۔

مصنف نے کتاب کے آخر میں 32 سوالات اٹھائے ہیں اور عملی طور پر دوسرے محققین کو ان کے لیے موزوں اور مدلّل جوابات تلاش کرنے کی دعوت دی ہے، چونکہ ان میں سے کئی ایک سوالات کا ابھی تک جواب نہیں دیا گیا ہے اور بعض سوالات کے جوابات ابھی تک معاشرے میں منتشر نہیں ہوئے ہیں۔ ایسے سوالات جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کے مسائل کے بارے میں سنگین شکوک و شبہات میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .